The person behind that is someone else.
الرسالہ، جون ۱۹۸۶، صفحہ ۴۶
پیری مریدی والا معاملہ ہے کہ صرف آپ کو خوش رکھنے کے لیے کہوں ۔ میں نے پایا کہ آپ میں تضاد نہیں ہے جو بات آپ نے مجھ سے اکیلے میں کہی وہی بات ہزاروں لوگوں میں بھی کہی ہے۔ یہی خلوت اور جلوت کی یکسانیت مجھے آپ سے عقیدت اور محبت پر مجبور کرتی ہے جو میرے نزدیک عین اسلامی تقاضہ ہے۔ (۲ اپریل ۱۹۸۶)
۱۳- محترم ! پچھلے چند مہینے قبل آپ کی دو کتابیں ختم کیں۔ ایک ” مذہب اور جدید چیلنج “ اور دوسری کتاب ” پیغمبر انقلاب “۔ دونوں ہی کتابوں نے ذہن و دل پر گہرے نقوش چھوڑے۔ مولانا آپ یقین کریں مذہب اور جدید چیلنج پڑھنے کے بعد مغایہ خیال بھی میرے دل میں آیا کہ اگر میرے پاس ایک کروڑ روپے ہوتے تو میں اس کتاب کا ہندوستان کی ہر زبان میں ترجمہ کرواتا اور ہاتھوں ہاتھ مفت تقسیم کروا دیتا۔ اب اکثر نمازوں میں اور بالخصوص جمعہ کی نماز کے بعد آپ کے حق میں یہ دعا دل سے نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو قائم و دائم رکھے ۔ انگریزی کا رسالہ جب سے نکلنے لگا ہے میری مشکل حل ہو گئی ہے۔ اکثر اپنے غیر مسلم دوستوں کو مطالعہ کے لیے دے دیتا ہوں۔ پچھلے دنوں شاہ بانو کیس کے سلسلے میں ہمارے شہر میں ایک احتجاجی جلوس منترالیہ لے جایا گیا تھا اور مسلم پرسنل لاء پر شہر کے ہر اخبار میں لکھا گیا تھا۔ اس قسم کے ہنگاموں سے غیر مسلموں پر برا اثر پڑتا ہے۔ وہ اور زیادہ مشکوک انداز میں دیکھنے لگتے ہیں۔ میرا ایک قریبی غیر مسلم دوست ایک بار میرے پاس آیا اور پھر پرسنل لاء اور اس جلوس کے خلاف اول فول کہنے لگا۔ میں پہلے تو اس کی باتیں سنتا رہا پھر بات سمجھانے کے لیے انگریزی الرساله جنوری اسے پڑھنے کے لیے دیا۔ اس کے بعد اس پر خاموشی طاری ہو گئی۔ مسلم پرسنل لا طلاق اور نکاح سے متعلق جو باتیں آپ نے لکھی ہیں وہ کسی اسلامی مفکر، دانش ور، کے یہاں نظر نہیں آئیں ۔ (۲۲ فروری ۱۹۸۶)
۱۴۔ تذکیر القرآن کی ترتیب خدا کے فضل سے ۲۷ ویں پارہ تک پہنچ گئی ہے ۔ ساتھ ساتھ کتابت بھی ہو رہی ہے ۔ انشاء اللہ اس کی دوسری جلد عنقریب شائع ہو جائے گی۔
۱۵۔ " حقیقت حج " کا نیا ایڈیشن زیر طبع ہے۔ مزید اضافوں کے بعد وہ ایک سو سے زیادہ صفحات کا ہو گیا ہے۔ نئے ایڈیشن میں تصاویر بھی شامل ہیں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1986 All issues