Al-Risala · August 1986 · page 46

I always say the above to my selected friends.

الرسالہ، اگست ۱۹۸۶، صفحہ ۴۶

مئی ۱۹۸۶ کی تاریخ درج ہے اور اس میں ادارہ الرسالہ کو رمضان کے مہینہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔ یہ خط ”النظارہ الدینیہ لمسلمی آسیا الوسطیٰ و قازاقستان“ کے پیڈ پر ہے جس کا صدر دفتر تاشقند میں ہے۔ ہمارے یہاں سے ان کو الرسالہ نہیں بھیجا جا رہا ہے مگر خط پر نہایت صحت کے ساتھ وہ پتہ درج ہے جو انگریزی الرسالہ میں ہوتا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انگریزی الرسالہ کو اللہ تعالیٰ روس کے حدود کے اندر بھی پہنچارہے ہیں۔ اسلامی مرکز کی کتابیں خدا کے فضل سے ہر طبقہ میں مقبول ہو رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک خط یہاں نقل کیا جاتا ہے : ”آپ کی لکھی کتاب ’اللہ اکبر‘ پڑھی۔ دنیا کے عجائبات دیکھ کر اس میں کھو جانے والے سب ہی ہیں لیکن عجائبات کو دیکھ کر ان میں نہ کھوتے ہوئے خدا میں کھو جانا خدا کو پالینا ہے۔ یہ شکایت انسان سے ہے جو بڑا کارِ خیر ہے۔ وہ گنے کی گنڈیریوں کو چوستا ہے اور گانٹھوں کو کاٹ کر پھینک دیتا ہے۔ ساہتیہ اور وگیان میں دھیرے دھیرے چھپی نافرمانیاں شروع ہو چکی تھیں۔ جو آگے چل کر شاید ناستکتا کی شکل لے لیتی۔ آپ کی تیکھی نظر سے وہ نہ چھپ سکی۔ ایسی سب گانٹھوں کو آپ نے اس کتاب میں اکٹھا کر کے ان کو سب سے زیادہ رسیلا بنا دیا۔ گنے کے کھانے والوں کو لطف آگیا اور منہ سے نکل پڑا : اللہ اکبر کیا ذائقہ ہے ان گنڈیریوں میں جن کو ہم پھینکے چلے جا رہے تھے۔ اس طرح کی اللہ کی تعریف میں ریت سے تیل نکالنے والی یہ پہلی بے مثال کتاب ہے ۔ اس کی ہر سطر اور ہر سطر کا ہر لفظ تسبیح کے چھوٹے بڑے موتی ہیں۔ مالا پھیرنے والا خود کی آخرت پر نظر رکھتا ہے۔ یہ وہ مالا ہے جس نے دنیا کو آخرت سے جوڑ دیا۔ ہرے درختوں میں سے پے پیکے کو نیل پتے پھول پھل سب نے نکلتے دیکھا ہے۔ سوکھے درخت لہلہا اٹھیں یہ اس کتاب کا کمال ہے۔ ہر دین والا سب سے پہلے اللہ والا ہے۔ اللہ والا ہری ڈال ہے۔ ہری ڈال مرنا جانتی ہے۔ پیلی ہوتی ہے۔ اس کو پڑھ کر بے دین با دین ہو گیے اگر یہ کتاب ہندی میں آجائے تو ہزاروں بھولے بھٹکوں کو خدا کے انکار سے بچایا جا سکتا ہے۔ (پریم نارائن گپتا ایڈوکیٹ، بھوپال)

الرسالہ انگریزی خدا کے فضل سے باہر کے ملکوں میں پھیل رہا ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف علاقوں سے خطوط آتے رہتے ہیں۔ ایک خط (۱۲ رجب ۱۴۰۶ ھ) نایجیریا سے موصول ہوا ہے۔ یہ پورا خط اگلے صفحہ پر نقل کیا جا رہا ہے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1986 All issues

Printed page