اچھی بیوی بنو
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۱
اچھی بیوی بنو
فرینک بورمن Frank Borman ایک امریکی خلاب ہیں۔ انھوں نیز ایک ایسی خلائی کشتی میں پرواز کیا تھا جس میں ان کے علاوہ ایک خاتون خلاباز بھی سوار کرائی گئی تھی۔ مسٹر بورمن نے ایک بیان میں کہا : Having women on space-craft was okay except that it would be upsetting to put a male and a female too close together for a long time. خلائی کشتی میں عورت کو بٹھانا اچھا ہے۔ البتہ ایک عورت اور ایک مرد کو دیر تک اتنا زیادہ قریب رکھنا ابتری کا باعث ہوگا۔ مسٹر بورمن کے اس بیان نے مساوات مردوزن کے بہت سے علم برداروں کو بوکھلا دیا ہے۔ ایک امریکی خاتون نے اپنی پر جوش تقریر میں کہا :
" مسٹر فرینک بورمن کا وجود کہاں ہوتا اگر ان کے ماں اور باپ اکھٹا نہ ہوتے ہوتے " سائنسی تحقیقات نے عملی زندگی کے حقائق نے مساوات مردوزن کے قدیم تصور کو سخت جھٹکا پہنچایا ہے ۔ ایک امریکی خاتون مسز مارگن Marabel Morgan دو بچوں کی ماں ہیں۔ انھوں نے حال ہی ایک کتاب شائع کی ہے جس کا نام ہے: مکمل عورت (Total Woman)
اس کتاب میں انھوں نے اپنی امریکی بہنوں کو " خوش گوار از ازدواجی زندگی " کے لئے یہ سادہ گر بتایا ہے: Be nice to your husband, stop nagging him and understand his needs. اپنے شوہر کی اچھی رفیق بنو۔ اس کو ملامت کرنا چھوڑ دو، اس کی ضرورتوں کو سمجھو۔ یہ کتاب ایک سال سے بھی کم عرصہ میں تین ملین کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے۔ موصوفہ کے نزدیک مرد کی رفیق بننا عورت کی تکمیل ہے نہ کہ آزادانہ زندگی کا مالک بننا۔ (ٹائمس آف انڈیا ۔ ۸ فروری ۱۹۷۹) حقیقت یہ ہے کہ مکمل عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کی مکمل رفیق بن سکے۔ ناکامی کا اعتراف امریکہ کی ایک ایکٹرس جین سیبرگ (Jean Seberg) نے اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے غیر معمولی شہرت اور مقبولیت حاصل کی۔ امریکہ کے علاوہ یورپ میں بھی وہ ایک عرصہ تک لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ اس نے قدیم انداز میں ایک " گھر " بسانے کے بجائے لاکھوں گھروں کے لئے سامانِ تفریح بننے کو ترجیح دیا۔ مگر اس کی موت کے بعد جب اس کی ڈائری پڑھی گئی تو اپنی ڈائری کی آخری سطروں میں اس نے لکھا تھا ۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues