صرف مسائل پیدا ہوئے
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۲
کاش میں اپنے گھر میں رہی ہوتی (ٹائمس آف انڈیا ۸ نومبر ۱۹۸۱)
کیسا عجیب تھا یہ کامیاب سفر جو بالآخر صرف ناکامی پر ختم ہوا ۔
خدا نے جس طرح اس دنیا کی مادی چیزوں کو خاص فطرت پر پیدا کیا ہے اور اسی فطرت پر قائم رہ کر کوئی چیز اپنا صحیح وظیفہ انجام دے پاتی ہے۔ یہی حال انسان کا بھی ہے۔ خدا نے مرد کو خاص فطرت پر پیدا کیا ہے اور اسی طرح عورت کو بھی خاص فطرت پر پیدا کیا ہے۔ دونوں اسی وقت اپنی زندگی صحیح طور پر گزار سکتے ہیں جبکہ وہ خدا کی فطرت پر قائم رہیں۔ فطرت سے ہٹتے ہی وہ زندگی کے نقشہ میں اپنا مقام کھو دیں گے۔
عورت کی صلاحیتیں واضح طور پر مرد سے مختلف ہیں ۔ یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت کا دائرہ کار اور مرد کا دائرہ کار عمومی اعتبار سے یکساں نہیں۔ مرد کا دائرہ کار باہر ہے تو عورت کا دائرہ کار اندر ۔ مرد اپنے دائرہ کار میں زیادہ مفید بن سکتا ہے اور عورت اپنے دائرہ کار میں ۔ اگر دونوں اپنے دائرہ کار کو بدل لیں تو دونوں اپنی معنویت کو کھو دیں گے ۔ دونوں اپنے کو بے جگہ بنالیں گے۔
صرف مسائل پیدا ہوئے
امریکہ سے ایک ناول چھپا ہے جس کا نام ہے " اکیلی خاتون “ Harold Robbins. The Lonely Lady New English Library, London, 1976. pp. 448 اس ناول میں امریکہ کے ترقی یافتہ معاشرہ کی ایک کمزوری کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ وہ یہ کہ عورت کی غیر شادی شدہ زندگی بالآخر ایک نا قابل برداشت تنہائی پر ختم ہوتی ہے۔ کہانی کے مطابق، ایک خوبصورت اور نوجوان امریکی خاتون فلمی دنیا کی چمک دمک (Glamour) سے متاثر ہوتی ہے۔ وہ شادی شدہ زندگی کو چھوڑ کر فلم ایکٹرس بن جاتی ہے۔ اس کی با کمال نسوانیت اس کی مدد کرتی ہے۔ وہ بہت جلد ترقی کی سیڑھیاں طے کرنے لگتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ ترقی کے آسمان پر پہنچ جاتی ہے ۔ دولت، شہرت، عزت اور چاہنے والوں کی بھیڑ ، ہر چیز با فراط اس کے گرد جمع ہو جاتی ہے۔ مگر ترقی کی آخری انتہا پر پہنچنا اس کو سکون نہیں دیتا ۔ اب وہ ایک تلخ حقیقت (Bitter Truth) کو دریافت کرتی ہے:۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues