لذتیت کا انجام
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۵
جیکولین اس کے پاس موجود بھی نہ تھی۔
جیکولین کو ہر چیز ملی مگر اس کو خوشی نہ مل سکی۔ اس کی سوانح نگار کٹی کیلے کے الفاظ میں جیکولین نے خوشی حاصل کرنے کی بابت اپنی ناقابل علاج خواہش کو خرید کر حاصل کرنا چاہا۔ خواہ اس کی قیمت ۳ ہزار ڈالر فی گھنٹہ دینی پڑے۔ اس کے باوجود وہ خوشی حاصل نہ کرسکی: ---- an incurable desire to buy happiness, even if it meant spending as much in one hour as 3000 dollars. Jackie Oh: An Intimate Biography, By Kitty Kelley, Vikas, New Delhi, 1979, pp. 336 خودکشی کرلی میریلین مونرو (Marilyn Monroe) امریکہ کی ایک انتہائی مشہور خاتون ہے۔ اس نے اولاً فوٹو گرافر کے ماڈل کی حیثیت سے اپنی زندگی کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ اپنی غیر معمولی نسوانی کشش کی بنا پر فلم کی دنیا کی ہیرو بن گئی۔ اس کو جنسی دیوی (Sex goddess) کہا جانے لگا۔ اس کی فلموں کو زبردست مقبولیت حاصل ہوئی۔ جہاں کہیں اس کا کوئی " شو " ہوتا تو بے شمار تماشائی اس کو دیکھنے کے لیے جمع ہو جاتے۔
میریلین مونرو کا آخری فلم بے جوڑ (The Misfits) تھا۔ فلم کا یہ عنوان گویا خود اس کی اپنی زندگی کا بھی عنوان تھا۔ وہ اپنے کو بے جگہ پا رہی تھی۔ انسانی سمندر کے درمیان وہ نفسیاتی طور پر تنہا ہو کر رہ گئی تھی۔ بظاہر اس کی ہنستی ہوئی تصویریں اخباروں اور رسالوں میں چھپتی تھیں۔ مگر اندر سے وہ اپنے آپ کو مستقل طور پر افسردگی (Depression) میں محسوس کرتی تھی۔ آخر کار وہ اس نفسیاتی عذاب کو برداشت نہ کر سکی۔ ۵ اگست ۱۹۶۲ کو اس نے بیک وقت بہت سی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ موت کے وقت اس کی عمر صرف ۳۶ سال تھی ۔
اس قسم کی عورتوں کا عام حال یہ ہے کہ وہ اسٹیج پر خوش دکھائی دیتی ہیں مگر ان کا دل مستقل طور پر روتا ہے۔ ان کی زندگی بڑی مظلومی کی زندگی ہوتی ہے۔ وہ سب کی ہوتی ہیں مگر کوئی ان کا نہیں ہوتا۔ وہ دوسروں کو خوش کرتی ہیں مگر ان کو یہ احساس ستاتا رہتا ہے کہ کوئی نہیں جس کے ساتھ وہ اپنی خوشی کے لمحات گزار سکیں۔ مجلسی تقریبات میں بظاہر ان کی شخصیت ایک معمول شخصیت
‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues