Al-Risala · September 1986 · page 24

لذتیت کا انجام

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۴

کا عملی تجربہ اتنا ہی زیادہ بھیانک ہے۔

عورت اپنی جوانی کی عمر میں بڑی آسانی سے اس قسم کے خوش کن اور دل فریب نظریات کا شکار ہو جاتی ہے۔ مگر جب اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے تو اس کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا راستہ غلط تھا۔ مگر یہ علم اس کو صرف اس وقت ہوتا ہے جب کہ تلافی کا وقت نہیں ہوتا۔ اب اس کے لیے موجودہ دنیا میں جو چیز رہ جاتی ہے وہ صرف یہ کہ کتوں اور خرگوشوں کو پال کر مصنوعی طور پر ان سے دل بہلائے اور بالآخر حسرت اور مایوسی کے قبرستان میں جا کر سو رہے ۔

لذتیت کا انجام

جان کینیڈی (۱۹۶۳ء - ۱۹۱۷ء) امریکہ کا ۳۵ واں صدر تھا۔ اس نے جیکولین کینیڈی سے شادی کی ۔ اس کے بعد جیکولین کینیڈی امریکہ کی خاتونِ اول کی حیثیت سے کافی مشہور ہوئی۔ امریکہ کی ایک خاتون مصنف کیٹی کیسی نے جیکولین کینیڈی کے بارے میں ایک کتاب شائع کی ہے۔ اس کتاب کا نام ہے۔ آہ جیکی(Jackie (Jackie Oh) یہ کتاب جیکولین کینیڈی کے نجی حالات کے بارے میں ہے جو کہ کسی وقت امریکہ کی خاتونِ اول (First Lady) تھی ۔

جیکولین قدرت سے ایک پرکشش نسوانی شخصیت لے کر پیدا ہوئی۔ اس کی اس پیدائشی خصوصیت نے جان کینیڈی کو متاثر کیا۔ جو امریکہ کی ایک اعلیٰ فیملی سے تعلق رکھتے تھے ۔ اس کی شادی جان کینیڈی سے ہو گئی۔ بعد کو جان کینیڈی امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ۔ اس طرح جیکولین کینیڈی کو امریکہ میں وہ اعلیٰ ترین مقام حاصل ہو گیا جس کے آگے مزید برتری کا کوئی مقام نہیں ۔ جان کینیڈی ۶۰ ۱۹ میں امریکہ کے ۳۵ ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ مگر اس کے صرف تیسرے سال ۲۲ نومبر 1963 کو صدر کینیڈی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ جیکولین کینیڈی جو اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ مشہور اور معز ز خاتون بن چکی تھی اچانک بے حیثیت ہو کر رہ گئی ۔ تاہم اس کی نسوانی کشش نے یونانی ارب پتی ارسٹاٹی اوناسس (۱۹۰۶ء - ۷۵۱۹) کو متاثر کیا۔ اس کی دوسری شادی اوناسس سے ہو گئی۔ اس وقت جیکولین کی عمر تقریباً 40 سال اور اوناسس کی عمر تقریباً ۶۰ سال تھی ۔ یہ شادی دونوں کے لیے خوش گوار ثابت نہ ہو سکی۔ تھوڑے دنوں کے بعد ہی دونوں الگ الگ رہنے لگے۔ یہاں تک کہ 1975میں طویل بیماری کے بعد اوناسس کا انتقال ہو گیا، جب کہ

‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues

Printed page