مجھ سے دور رہو
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۷
کہ کہیں ان کو بھی یہ مہلک مرض لاحق نہ ہو جائے ۔
کیسا عجیب ہے مغربی عورت کا یہ انجام ۔ وہ مساوی درجہ حاصل کرنے کی کوشش میں غیر مساوی درجہ تک پہنچ گئی ۔ آگے بڑھنے کی کوشش میں وہ انسانی قافلہ سے پیچھے چلی گئی ۔ شہرت بوجھ بن گئی فرانس کی سینما کی تاریخ میں جس خاتون نے سب سے زیادہ شہرت حاصل کی وہ ”بی بی“ (Brigitte Bardot) ہے۔ وہ ۱۹۳۴ میں پیدا ہوئی ۔ فلمی دنیا میں بعض اعتبار سے اس نے ۔ میر یلین مونرو اور مارلین ڈٹرچ سے بھی زیادہ بڑا مقام حاصل کیا ۔ جون آف آرك کے بعد وہ فرانس کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ خاتون شمار ہوتی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ ”بی بی“ کے ذریعہ یاہر کی جو دولت فرانس میں آئی وہ اس سے بھی زیادہ ہے جو مشہور رینالٹ (Renault) موٹر کمپنی کے ذریعہ فرانس میں آئی ۔ ٹونی کرالی نے ۱۹۵۸ کے آخر میں اندازہ لگایا تھا کہ اس کی تصویریں یورپ اور امریکہ کے جرائد کے صفحہ اول پر ۵۴۴۲۹۳ بار چھپ چکی ہیں ۔ (ریڈرز ڈائجسٹ مئی ۱۹۸۶)
” بی بی “ کی فلم پر فلم بنتی رہی ۔ اس کی مقبولیت اتنی بڑھی کہ بعض اوقات وہ اپنے گھر سے نکلنے میں صرف اس لیے کامیاب نہ ہو سکی کہ اس کے گھر کے باہر فوٹو گرافروں کی ناقابل عبور فوج کھڑی ہوئی تھی ۔ اس کے نام روزانہ اتنے زیادہ خطوط آتے تھے کہ ان کی منتخب تعداد کو پڑھنا بھی اس کے لیے نا ممکن تھا ۔
ان تمام ظاہری رونقوں کے باوجود اندر سے وہ سخت غیر مطمئن تھی حتیٰ کہ اس کی شہرت اس کے لیے ایک بوجھ بن گئی ۔ اس نے خودکشی کے ارادہ سے ایک رات بہت زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھالیں :
Worn out by her own fame, one night Brigitte swallowed an overdose of tranquillizers. تاہم وہ مرنہ سکی ۔ اس وقت بھی جب کہ وہ نازک حالت میں پیرس کے ایک اسپتال میں لے جائی جارہی تھی ، فوٹو گرافروں نے ایمبولنس کار کو زبردستی راستہ میں روکا تاکہ وہ اس کا
‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues