Al-Risala · September 1986 · page 30

جاپان کی مثال

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۳۰

مل جاتا ہے۔ اس کا گھر ایک پوری مملکت ہوتا ہے جس کو وہ سنبھالتی ہے اور جس کی وہ تنہا انچارج ہوتی ہے۔ یہاں اس کی کارکردگی سے اس کی تاریخ بنتی ہے جو آخر وقت اس کا ساتھ دیتی ہے۔ ہر اگلا دن یہاں اس کے عزت و احترام میں اضافہ کرتا چلا جاتا ہے ۔ وہ " ماں " بنتی ہے۔ پھر وہ نانی اور دادی بنتی ہے، حتیٰ کہ خود اپنے شوہر کی نظر میں اس کی قیمت بڑھتی چلی جاتی ہے ۔ کسی نے صحیح کہا ہے کہ عورت جوانی کی عمر میں بیوی ہوتی ہے اور بڑھاپے کی عمر میں ماں بن جاتی ہے۔

اس طرح عمر بڑھنے کے ساتھ گھر کے اندر اس کا وقار بڑھتا چلا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ گھر کی مالکہ کی حیثیت حاصل کر لیتی ہے۔ خاندان کسی عورت کی وہ دنیا ہے جو اول سے آخر تک اس کا ساتھ دیتی ہے۔ جب کہ مغربی تہذیب کا حال یہ ہے کہ وہ زندگی کے چند سالوں میں عورت کی ساتھی ہے، وہ اس کی عمر کے طویل تر حصہ میں عورت کی ساتھی نہیں۔ مغربی زندگی میں عورت اپنی جوانی کے چند سال کے بقدر قیمت پاتی ہے اور خاندانی زندگی میں اپنی پوری عمر تک ۔

جاپان کی مثال

جاپان کی عورتوں کے بارہ میں ایک رپورٹ اخبارات میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ جاپان میں اگر چہ ۱۵ ملین کارکن خواتین موجود ہیں۔ مگر یہ زیادہ تر معمولی کاموں میں مصروف ہیں۔ وہ اپنے مرد افسروں (Male superiors) کی مددگار کے طور پر کام کرتی ہیں۔

۳۴ سال کے بعد دو خواتین جاپانی کا بینہ میں لی گئی ہیں۔ وہ بھی زیادہ تر متحدہ اقوام کے موسم خواتین کی رعایت سے ۱۹۸۵ میں ختم ہو رہا ہے۔ جاپان میں اس وقت ۶۰۸ ڈپلو میٹ ہیں۔ ان میں خواتین کی تعداد صرف ۱۲ ہے ۔ جاپان آج بھی بنیادی طور پر مردوں کا سماج (Male-dominated society) ہے۔ رپورٹ میں جاپان کی موجودہ خاتون وزیر کے یہ الفاظ نقل کئے گئے ہیں :

A bill, yet to be passed by the parliament, on ending discrimina- tion against women, is considered by many of its male critics as reverse discriminatory. عورتوں کے خلاف امتیاز کو ختم کرنے والا ایک بل جاپانی پارلی منٹ میں ہے۔ مگر وہ اب تک پاس نہ ہو سکا۔ اکثر مرد ناقدین اس بل کو بر عکس امتیاز پیدا کرنے والا اقدام سمجھتے ہیں (انڈین ایکسپریس ۲۴ نومبر ۱۹۸۲) جو لوگ کہتے ہیں کہ عورتوں کی مساوی شرکت کے بغیر قومی ترقی نہیں ہو سکتی انھیں اس واقعہ سے نصیحت

‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues

Printed page