قیمت کا اعلان آئندہ کیا جائے گا
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۳۱
لینا چاہئے ۔ جاپان دور جدید کا انتہائی ترقی یافتہ ملک ہے ۔ مگر یہ ترقی اس کو اس کے بغیر حاصل ہوئی ہے کہ اس نے اپنی خارجی سرگرمیوں کے تمام میدانوں میں عورتوں کو برابر کے شریک کی حیثیت سے داخل کر دیا ہو۔ قدیم زمانہ میں عورت اور مرد کے کام کا دائرہ الگ الگ سمجھا جاتا تھا۔ موجودہ زمانہ میں اس حد بندی کو ختم کر دیا گیا۔ دلیل یہ دی گئی کہ اس سے ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔ مگر تجربہ نے بتایا کہ تقسیم عمل کے قدیم نظام کو توڑنے کا کوئی فائدہ تمدنی ترقی کے اعتبار سے نہیں ہوا۔ جن ملکوں میں عورت اور مرد دونوں کو زندگی کے ہر میدان میں برابر کا شریک قرار دیا گیا ہے وہاں بھی عملاً زندگی کے تمام ترقیاتی کام مردوں ہی کے ہاتھ میں ہیں نہ کہ عورتوں کے ہاتھ میں ۔
جاپان کی مذکورہ مثال بھی اس کی تردید کرتی ہے ۔ جاپان پورے معنوں میں دور جدید کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔ مگر وہاں کا سماج ابھی تک قدیم انداز کے مطابق مردوں کے غلبہ کا سماج ہے ۔ جاپان کی مثال ثابت کرتی ہے کہ ترقی کے لئے عورتوں کی مفروضہ مساوی شرکت ضروری نہیں ۔ تذکیر القرآن ۔ جلد دوم تذکیر القرآن کی دوسری جلد اللہ کے فضل سے تیار ہو گئی ہے اور اب طباعت کے مرحلہ میں ہے ۔ دوسری جلد سورہ الکہف سے سورہ الناس تک ہے اور اس کے صفحات ۹۰۰ سے کچھ زائد ہیں۔
قیمت کا اعلان آئندہ کیا جائے گا
‹ Previous page Next page › Contents of September 1986 All issues