Al-Risala · January 1986 · page 47

Moslim Informatie Centrum

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۶، صفحہ ۴۷

ہے اور پھر نسبتاً زیادہ تفصیل کے ساتھ " مولانا وحید الدین خاں " کے دینی تصور کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کا نام و پتہ حسب ذیل ہے :

Islam in India: Studies and Commentaries Edited by Dr. Christian W. Troll Vikas Publishing House Pvt. Ltd., New Delhi 110002 pp. 231, Price Rs. 95.00 8۔ نانڈیر نے ایک صاحب کیسٹ کے بارہ میں لکھتے ہیں :

الرساله کیسٹ کو یہاں پر سب لوگ پسند کیے ہیں اور دعادے رہے ہیں کہ مولانا وحید الدین کی آواز نہیں وہ بلکہ خدائی آواز ہے۔ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ ہر گھر میں یہ آواز سنائی دے یہی میری اللہ سے عرض ہے ( ۱۸ اکتوبر ۱۹۸۵ء)

ایک صاحب نوادہ (بہار) سے لکھتے ہیں : محترم بزرگ کی تصنیف زلزلہ قیامت ابھی پڑھ کر ختم کی ہے۔ جزاک اللہ فی الدارین خیرا۔ یہ کتاب اپنے موضوع اور اسلوب کے اعتبار سے خود ایک زلزلہ ہے۔ وہ اس لائق ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی نظر سے گزرے ۔ میں یہ کتاب یہاں دوسروں کو دے رہا ہوں ۔ یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو معلومات نہیں ہیں۔ عام طور پر قیامت حشر اور حساب و کتاب سے مسلمان واقف ہیں۔ مگر اسی بات کو مولانا محترم کے اسلوب اور انداز بیان سے کہاں سے کہاں پہونچا دیا ہے۔ اثر آفرینی اور تاثیر کی کوئی حد نہیں ( ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۵ء) یہ دو خط بطور نمونہ یہاں نقل کیے گئے ہیں۔ اس قسم کے خط ہم کو ہر روز برابر موصول ہوتے ہیں۔ نیویارک (امریکہ) میں مختلف مذاہب کی ایک بین اقوامی کانفرنس نومبر ۱۹۸۵ء میں ہوئی صدر اسلامی مرکز کو بھی اس کانفرنس میں اسلام کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق انھوں نے اس بین اقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اور اپنا مقالہ اسلام کے موضوع پر پیش کیا۔ اس کا تفصیلی حال انشاء اللہ روداد سفر کے تحت الرسالہ میں شائع کر دیا جائے گا ۔ پیغمبر انقلاب کا انگریزی ترجمہ چھپ کر تیار ہو گیا ہے۔ کتاب کا انگریزی نام یہ ہے : MUHAMMAD: The Prophet of Revolution مذہب اور جدید چیلنج کا عربی ترجمہ (الاسلام یتحدی) اس سے پہلے عرب ملکوں میں چھپتا رہا ہے اب وہ مکتبہ الرسالہ سے بھی چھپ گیا ہے ۔ شائقین اس کو یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1986 All issues

Printed page