توحید اور شرک
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۶، صفحہ ۴۷
اسلامی مرکز نے کانفرنس میں شرکت کی اور وہاں اپنا مقالہ پیش کیا۔ مقالہ اور مفصل روداد سفر آئندہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔ انشاء اللہ پاکستان کے ایک ادارہ نے اسلامی مرکز کی بیس کتابیں شائع کی ہیں۔ انھوں نے اطلاع دی ہے کہ جو شخص ایک کتاب پڑھ لیتا ہے وہ پورا سٹ حاصل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ ادارہ جلد ہی اسلامی مرکز کی تمام کتابیں شائع کرنا چاہتا ہے، اس کا پتہ یہ ہے : (فضلی سنز لمیٹڈ، اردو بازار ، کراچی پاکستان)
یہ الرسالہ کے ساتھ اللہ تعالی کا فضل خاص ہے کہ اس نے الرسالہ کو لوگوں کے لیے اکتشاف حق کا ذریعہ بنایا۔ اس کا اندازہ روزانہ خطوط اور ملاقاتوں کے ذریعہ ہوتا رہتا ہے ۔ ایک صاحب جو سعودی عرب میں رہتے ہیں، اپنے خط مورخہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۶ میں لکھتے ہیں : آپ کی کتاب " حل یہاں ہے " پڑھا اور آپ کے دو کیسٹ سنے جزاکم اللہ میں چالیس برس سے حل کی تلاش میں تھا۔ آپ نے حل کر دیا۔ کیسٹ سن کر آنکھیں بھی کھل گئیں اور دل کے دروازے بھی۔
اسلامی مرکز کا پیغام الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ کے علاوہ بالواسطہ انداز میں بھی مختلف طریقوں سے پھیل رہا ہے۔ ملک کے اندر اور ملک کے باہر متعدد جرائد برابر الرسالہ کے مضامین شائع کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر لاہور کا ماہنامہ " اشراق " اپنی ہر اشاعت میں الرسالہ کے ایک یا ایک سے زیادہ مضامین شائع کر رہا ہے۔ وغیرہ جکارتہ (انڈونیشیا) میں اگست ۱۹۸۶ میں اسلامی کتابوں کی نمائش ہوئی۔ اس موقع پر منتظمین کی طرف سے جو کتب ہیں نمائش کے لیے رکھی گئیں ان میں اسلامی مرکز کی عربی اور انگریزی اور انڈونیشی مطبوعات بھی شامل تھیں ۔
اس وقت اسلامی مرکز کی اشاعتی اسکیم کے تحت کئی کتابیں زیر طبع ہیں (1) تذکیر القرآن جلد دوم ، سورہ الکہف تا سورہ الناس (۲) خاتونِ اسلام، خواتین کے مسئلہ پر اسلامی تعلیمات کی مدلل وضاحت ۔ (۳) راز حیات، تعمیری مضامین کا مجموعہ ۔ (۴) مذہب اور جدید چیلنج کا انگریزی ترجمه مع اضافه - (۵) انسان اپنے آپ کو پہچان اور حقیقت کی تلاش کا ہندی ترجمہ - وغیرہ ۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1986 All issues