Al-Risala · November 1986 · page 26

توحید اور شرک

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۶، صفحہ ۲۶

خبر نامہ اسلامی مرکز - ۲۴

الرسالہ کی ڈاک میں خدا کے فضل سے تقریباً روزانہ ایسے خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں یہ لکھا ہوا ہوتا ہے کہ میں نے فلاں موقع پر اتفاقاً الرسالہ دیکھا۔ مجھ کو بہت پسند آیا۔ میرے نام الرسالہ جاری کر دیا جائے ۔ اس سے الرسالہ کی فکری تاثیر کا اندازہ ہوتا ہے۔ ذیل میں اسی قسم کا ایک خط (۵ ستمبر ۱۹۸۶ء) یہاں نقل کیا جاتا ہے :

حیدر آباد سے اطلاع ملی ہے کہ وہاں چند اجتماعات میں اسلامی مرکز کی مطبوعات کا بک اسٹاک لگایا گیا۔ خدا کے فضل سے لوگوں نے کافی دلچسپی لی اور کتابیں حاصل کیں۔ ان لوگوں نے ٹیلی فون سروس بھی قائم کی ہے۔ یعنی کتابوں کا طالب ٹیلی فون پر آرڈر دے کر کتابیں منگالے ۔ یہ اسکیم بھی کامیاب ہے ۔ ضرورت ہے کہ دوسرے بڑے شہروں میں بھی اس طریقہ کو اختیار کیا جائے ۔

۴ اگست سے 14 اگست تک سری نگر میں کتابوں کی آل انڈیا نمائش تھی ۔ اس موقع پر اسلامی مرکز کی کتابوں کا اسٹال بھی رکھا گیا۔ خدا کے فضل سے غیر معمولی کامیابی رہی۔ اسلامی مرکز کے اسٹال پر شروع سے آخر تک سب سے زیادہ مجمع رہا۔ کتابوں کا جو اسٹال رکھا گیا تھا وہ سب ختم ہو گیا اور مانگ برابر جاری رہی۔

حج کمیٹی بمبئی کی طرف سے حج پر ایک ڈاکو منٹری فلم بنائی جارہی ہے جس کا نام ہوگا" آخری جہاز" اس سلسلے میں اس کے ذمہ داران مختلف حلقہ کی نمایاں شخصیتوں سے انٹرویو لے رہے ہیں۔ چنانچہ ۱۱ ستمبر ۱۹۸۶ء کو اس کی پارٹی مرکز میں آئی اور صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو حج اور قربانی کے موضوع پر ریکارڈ کیا۔

افریقہ کی ایک عالمی اسلامی کانفرنس (۱۵ ستمبر۔ ۲۰ ستمبر ۱۹۸۶ء) کی دعوت پر صدر

‹ Previous page Next page › Contents of November 1986 All issues

Printed page