انسانی صفات
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۶، صفحہ ۴۶
اسلام وہی قدیم اسلام ہے۔ مگر آپ نے اس کو زمانہ حاضر کی ضرورت کے عین مطابق پیش کیا ہے ۔ آپ عصری اسلوب میں قرآنی نغمے چھیڑ کر خوابیدہ فطرت کو جگارہے ہیں۔ ( ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۶)
۷ - الرسالہ اپنے فطری اور آفاقی انداز کی وجہ سے ہر طبقہ میں مقبول ہو رہا ہے۔ ایک انگریزی خط ( ۵ ستمبر ۱۹۸۶ ) یہاں بطور مثال نقل کیا جاتا ہے : For the last 10 months I have been reading Al-Risala English and Urdu. I found very much interest in these two magazines. When I start reading, I finish it only in 30 minutes. What the topics are! May God continue to bless you in this work which is very useful for the new as well as for old generation. Your topics on Islam and all other topics in Urdu Al-Risala will help people very much in their motto. Thanking you for the edition of Al-Risala in English. I made it very popular (being a Sikh) among my friends. J.B. Singh, H. No. 2, Allocha Bagh, Srinagar 190009 ۸ - ۱۸ اکتوبر ۱۹۸۶ کی شام کو البرٹ اسکوئر ( نئی دہلی ) میں تعلیم یافتہ لوگوں کا ایک اجتماع ہوا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے ایک مفصل تقریر کی اور بتایا کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں مسائل حاضرہ کا حل کیا ہے۔ تقریر کے بعد سوالات و جوابات کی مجلس ہوئی۔
۹ - جیسا کہ اعلان کیا جا چکا ہے، قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کی بنا پر الرسالہ اردو اور الرسالہ انگریزی کی قیمت میں جنوری ۱۹۸۷ سے ایک روپیہ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ جنوری ۱۹۸۷ سے دونوں الرسالہ کی قیمت فی شمارہ چار روپیہ ہوگی ۔ سالانہ زر تعاون ۴۸ روپیہ ہوگا۔ اسی نسبت سے ایجنسی کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ۔ پانچ پرچہ کی ایجنسی کی ماہانہ قیمت پندرہ روپیہ ہوگی۔ اور اسی نسبت سے زیادہ تعداد کے لیے ۔ ڈاک خرچ میں سرکاری اضافہ کے باوجود ملکی ایجنسیوں کے لیے ڈاک خرچ بدستور ادارہ کے ذمہ ہوگا۔ غیر فروخت شدہ پرچے بھی بدستور پوری قیمت پر واپس کیے جاسکیں گے ۔ کوئی صاحب ایجنسی آئندہ کسی قسم کی تبدیلی چاہتے ہوں تو فوراً بذریعہ ڈاک مطلع فرمائیں ۔ خط میں ایجنسی نمبر کا حوالہ ضرور دیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 1986 All issues