Al-Risala · February 1986 · page 46

الرجاء عدم رمى المناشف المستعملة فى المرحاض

الرسالہ، فروری ۱۹۸۶، صفحہ ۴۶

احساس میں ایسا اترتا ہے جیسے انھوں نے میرے دل کی باتوں ہی کی تصدیق کی ہے۔ اللہ کا بہت بڑا فضل ہے کہ مولانا صاحب سے مجھے بہت تقویت ملی ہے (۲۸ اکتوبر ۱۹۸۵) ۱۱- ایک نوجوان بنگلور سے اپنے خط میں لکھتے ہیں: ’’الرسالہ کیسٹ "ایمان" موصول ہوا۔ تمام دوست و احباب کے ساتھ سنا تو ایسا محسوس ہوا کہ اب ہم اسلام میں صحیح طور پر داخل ہوئے ہیں اور اب ایمان لائے ہیں۔ بعض دوست و احباب کے تو آنسو نکل آئے۔ چوں کہ ابھی میں کم عمر صرف ۱۸ سال کا ہوں، جس کی وجہ سے بعض باتیں سمجھ میں نہ آسکیں۔ تو میں نے اپنے والد محترم سے ان باتوں کو سمجھا جتنے بار بھی ہم تقریر سنیں گے تو بس یہی محسوس ہوتا ہے کہ اب ہمارا ایمان واقعی ایمان ہے (۱۵ دسمبر ۱۹۸۵)

۱۲- ایک صاحب جبل پور سے لکھتے ہیں : میں الرسالہ پچھلے چار سال سے برابر پڑھ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ دیگر چھوٹی چھوٹی کتابیں بھی خرید لیا ہوں اور بہت شوق و ذوق سے اس کو پڑھتا ہوں الرسالہ مجھے ایسی عمر میں ہاتھ آیا جب میں اپنی زندگی کی شروعات کرنے جارہا تھا۔ مجھے اسلامی لٹریچر میں اس سے معیاری اور کوئی رسالہ اب تک نظر نہ آیا۔ الرسالہ کے مختصر مضامین نے مجھے سوچ سمجھ عطا کی اور میری زندگی کو پوری طور پر تعمیری کاموں کے لیے بنا دیا۔ میں نے اپنے گھریلو مسائل حل کر لیے۔ کرایہ داروں کے مقدمات ختم کرنے میں مدد ملی۔ وغیرہ ۔ عرض یہ کہ خط سے بیان نہیں کر سکتا کہ خدا نے مجھے کتنی نعمتوں سے نوازا۔ میرے خاندان میں میں سب سے چھوٹا ہوں لیکن خدا نے مجھے سب سے ہر معاملہ میں آگے رکھا ہے۔ خدا سے دعا ہے میری جلد ملاقات آپ سے ہو جائے اور میں تفصیل سے اپنی زندگی کے حالات بتاؤں ۔ الرسالہ ہر مرض کی دوا ہے جس انداز میں جیسا چاہیں فائدہ اٹھا سکتے ہیں (۲۵ دسمبر ۱۹۸۵) ۱۳- امریکہ کی عالمی مذاہب کانفرنس (نومبر ۱۹۸۵) میں صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی تھی۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ اس کے ذریعہ سے عالمی سطح پر مختلف مذاہب کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں ہوئیں اور روابط قائم ہوئے۔ اس سلسلہ میں واپسی کے بعد خطوط کا تبادلہ جاری ہے ایک خط جو مذکورہ عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے والی غیر مسلم خاتون کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کو موصول ہوا ہے اس کا عکس مقابل کے صفحہ پر دیا جارہا ہے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1986 All issues

Printed page