Al-Risala · February 1986 · page 25

الرجاء عدم رمى المناشف المستعملة فى المرحاض

الرسالہ، فروری ۱۹۸۶، صفحہ ۲۵

7- "قرآن کا مطلوب انسان " نامی کتاب کا عربی ترجمہ ایک مصری عالم (ڈاکٹر سمیر عبد الحمید ابراہیم ) نے کیا ہے اور وہ قاہرہ سے اہتمام کے ساتھ شائع ہو گیا ہے۔ اس کا عربی نام ہے ؀ " الانسان القرآنی "۔

۸- دسمبر ۱۹۸۵ء میں صدر اسلامی مرکز نے افریقہ کا سفر کیا۔ یہ سفر ایک اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے تھا۔ اس سفر کی تفصیلی رپورٹ آئندہ انشاء اللہ الرسالہ میں سفر نامہ کے ذیل میں شائع کر دی جائے گی ۔

اسلامی مرکز کے سلسلے میں ہم کوروزانہ کی ڈاک سے جو خطوط موصول ہوتے ہیں ان میں سے چند بطور نمونہ یہاں نقل کیے جارہے ہیں۔ ایک صاحب بمبئی سے اپنے خط ( ۸ نومبر ۱۹۸۵) میں لکھتے ہیں :

I was truely impressed with the monthly chronicle published by your organization, in fact, I am so disappointed for remaining ignorant about such a highly educating magazine. that I made up my mind to subscribe for it immediately. Moreover, a request is made to you to kindly enlighten me with some knowledge as to how this material is gathered. I am sure your organization is full of intellectuals which must be a very prestigious issue for you. ۹- ایک صاحب پورنیہ سے لکھتے ہیں :

کئی مہینوں سے آپ کا الرسالہ پڑھ رہا ہوں ۔ یہ ایک ایسا پرچہ ہے کہ جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ہر مہینہ کے رسالہ میں اکثر عنوان ایسے ہوتے ہیں کہ پڑھنے کے بعد آنکھ سے آنسو نکلنے لگتا ہے اور خوف خدا ایسا پیدا ہوتا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ایگزامینیشن ہال جیساگارڈ ہماری حرکتوں کو دیکھ رہا ہے ۔ بہر حال یہ ایک بہترین نسخہ ہمارے لیے ہے ۔ اللہ آپ کو لمبی حیات دے تاکہ ہماری رہنمائی آپ ایسی کتابوں کے ذریعہ فرماتے رہیں۔ (۲۳ دسمبر ۱۹۸۵ )

۱۰- ایک صاحب بنگلور سے لکھتے ہیں : میں کئی سال سے الرسالہ کا قاری ہوں۔ اس سے مجھے بہت فائدہ پہونچا ۔ اس سے پہلے میں حق کی پکھنڈی پر چل رہا تھا، اب حق کی شاہراہ پر چلتے ہوئے مومن کی کیفیت اپنے اندر محسوس کرتا ہوں ۔ مولانا کا انداز بیان میرے

‹ Previous page Next page › Contents of February 1986 All issues

Printed page