Al-Risala · June 1987 · page 37

Man Does Not Stand Alone

الرسالہ، جون ۱۹۸۷، صفحہ ۳۷

ہے ۔ مگر اسی صدی کے نصف ثانی میں انسان کو اپنی رائے سے رجوع کرنا پڑا ۔ اس سے پہلے جو بات کر لیسی مارلین جیسے چند مستثنیٰ افراد کہتے تھے ، اب وہ عام طور پر لوگوں کی زبانوں سے کہی جارہی ہے۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کا اعتراف انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کے مذکورہ اقتباس میں کیا گیا ہے ۔

جدید انسان کی ذہنی حالت کیا ہے ، اس کا ایک نمونہ لارڈ بر ٹر ینڈ رسل ( ۱۹۷۰ - ۱۸۷۲) ہے ۔ وہ انگلینڈ کے ایک دولت مند خاندان میں پیدا ہوا۔ اس نے اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کی ۔ اس کو نوبل انعام ملا جو آج کی دنیا میں سب سے بڑا علمی اعزاز سمجھا جاتا ہے ۔ اس نے مذہب کو چھوڑ دیا اور مادی سائنس میں سکون تلاش کرنے کی کوشش کی ۔ مگر بھر پور عمر گزرنے کے باوجود اس کو وہ چیز نہیں ملی جس کو سکون کہا جاتا ہے ۔ برٹینڈ رسل کی طویل خود نوشت سوانح عمری کے کے آخر میں ہم اس کے ہاتھ سے یہ الفاظ لکھے ہوئے پاتے ہیں :

The inner failure has made my men- tal life a perpetual battle (p. 727). اندرونی ناکامی نے میری ذہنی زندگی کو ایک مستقل جنگ میں مبتلا رکھا ۔ گلیلیو اور سائنس آپ سائنس کی تاریخ کی کسی کتاب میں گلیلیو (۱۶۴۲ - ۱۵۶۴) کا باب کھول کر دیکھیں تو وہاں آپ کو اس قسم کے الفاظ لکھے ہوئے ملیں گے :

His use of observation, experiment and mathe- matics helped lay foundation of modern science. گلیلیو نے مشاہدہ اور تجربہ اور ریاضی کو جس طرح استعمال کیا اس نے جدید سائنس کی بنیاد رکھنے میں مدد دی ۔

گلیلیو کا خاص کارنامہ کیا ہے۔ گلیلیو کا خاص کارنامہ یہ ہے کہ اس نے چیزوں کی ابتدائی صفات کو ، جو ابعاد (Dimensions) اور وزن (Weight) پر مشتمل ہیں اور جن کی آسانی سے پیمائش کی جاسکتی ہے ، ان کو ان ثانوی صفات سے الگ کر دیا جو شکل ، رنگ اور بو وغیرہ سے

‹ Previous page Next page › Contents of June 1987 All issues

Printed page