Al-Risala · June 1987 · page 47

روحانی تسکین

الرسالہ، جون ۱۹۸۷، صفحہ ۴۷

۱۰۔ (۲۷۷ مارچ ۱۹۸۷ کو وٹھل بھائی پٹیل ہاؤس میں بعض فرقہ وارانہ مسائل پر غور و فکر کے لیے ایک خصوصی میٹنگ تھی جس میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے ذمہ دار افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو بھی مسلم سائنڈ کی طرف سے شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ اس دعوت کے تحت وہ اس میٹنگ میں شریک ہوئے اور زیر بحث موضوع پر اسلامی نقطہ نظر کا اظہار کیا۔

۱۱۔ صدر اسلامی مرکز نے ۸ اپریل ۱۹۸۷ کو ایک پروگرام کے تحت اورنگ آباد اور جامین اور جلگاؤں کا سفر کیا۔ اس کی مفصل رو داد انشاء اللہ آئندہ سفر نامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی ۔

۱۲۔ گول مارکیٹ ( نئی دہلی ) میں ۱۸ اپریل ۱۹۸۷ کو ایک اجتماع ہوا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے قرآن کا درس دیا۔ اس درس کا ٹیپ مرکز میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ۱۳۔ شیخ سلیم احمد صاحب (نئی دہلی) اپنے خط مورخہ ۴ مئی ۱۹۸۷ میں لکھتے ہیں : آپ کی تصنیف ”خاتونِ اسلام“ پڑھی۔ ایک ہی نشست میں پوری کتاب ختم کر ڈالی۔ بہت پسند آئی۔ اس موضوع پر یہ کتاب حرف آخر ہے۔ ماہ مئی ۱۹۸۷ کے الرسالہ میں ایک سفر کے ذیل میں ہندوستانی مسلمانوں کے تعلق سے جو باتیں (صفحہ ۳۵) پر آپ نے لکھی ہیں وہ بہت جرات مندانہ ہیں۔ آج کے حالات میں اس طرح کی باتیں لکھنا اور کہنا بہت ضروری ہے۔ در اصل یہی باتیں آپ کو خط لکھنے کا محرک بنیں۔ بہت بہت مبارکباد۔ ۱۴۔ ایک صاحب کشمیر سے اپنے خط ( (۲۷ اپریل ۱۹۸۷) میں لکھتے ہیں : پچھلے سال میرے ایک ہندو دوست نے فروری ۱۹۸۶ کا ایک الرساله مجھے دیا۔ پڑھ کر اس قدر حیرانی ہوئی کہ آج سے قبل میں کہاں تھا ۔ مجھے یہ رسالہ پڑھنے کو کیوں نہ ملا۔ اس کو بار بار پڑھنے کا جی چاہتا ہے ۔ دل چاہتا ہے کہ آج سے پہلے جتنے بھی شمارے شائع ہوئے سب کا سب پڑھ ڈالوں ۔

۱۵۔ مذہب اور جدید چیلنج کا انگریزی ترجمہ God Arises کے نام سے زیر طبع ہے۔ اس میں اصل کے مقابلہ میں کافی اضافہ کر کے اس کو وقت کے مطابق بنا دیا گیا ہے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 1987 All issues

Printed page