روحانی تسکین
الرسالہ، جون ۱۹۸۷، صفحہ ۳۶
ہے ۔ عام زبان میں اس کو سرقہ کہتے ہیں مگر ہمارے نزدیک وہ اسلامی مرکز کی علمی و فکری اہمیت کا بالواسطہ اعتراف ہے ۔
۶۔معلوم ۔ معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگوں نے شادی کے موقع پر تحفہ کے لیے اسلامی مرکز کی کتابوں کا انتخاب کیا۔ مثلاً انھوں نے دولہا کو ” رازِ حیات “ اور دلہن کو ” خاتونِ اسلام “ تحفہ میں دی۔ یہ ایک مفید طریقہ ہے ۔ ضرورت ہے کہ بڑے پیمانہ پر اس کو اختیار کیا جائے ۔ ۷۔ ۔ الرسالہ انگریزی خدا کے فضل سے دن بدن وسیع تر حلقہ میں پھیلتا جا رہا ہے ۔ بہت سے لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ یہ اسلام کے وسیع تر تعارف کا بہترین ذریعہ ہے ۔ چنانچہ وہ اس کو اپنے ہندو اور عیسائی دوستوں کے نام جاری کروا رہے ہیں ۔ اس طرح کی مثالیں تقریباً روزانہ سامنے آ رہی ہیں ۔ اس طریقہ کی ہر ایک کو تقلید کرنا چاہیے ۔ ۹ ۔ ایک صاحب چھنڈ وا ڑہ سے لکھتے ہیں ، ” خاتونِ اسلام کو پڑھا ۔ واقعی اللہ نے بہت بڑا کام آپ سے لیا ہے ۔ نئی نسل کی لڑکیوں کے لیے یہ بہترین کتاب ہے ۔ بندہ کا سفرِ امسال انڈونیشیا کا ہوا ۔ ملیشیا میں تو آپ کا لٹریچر الحمد للہ پہونچ رہا ہے ۔ مگر شاید انڈونیشیا خالی ہے ۔ خاتونِ اسلام کے انگلش ایڈیشن کو وہاں عام کرنا ضروری ہے ۔ تبلیغی سفر میں خاص طور سے بیرونِ ملک آپ کے لٹریچر سے بڑی مدد ملتی ہے ۔ اللہ پاک جزائے خیر عطا فرمائیں ۔ (۴م شعبان ۱۴۰۷ھ)
۱۰ ۔ غالب اکیڈمی (نئی دہلی) میں ، ۲۷۷ مارچ ۱۹۸۷ء کو سیرت النبی کا جلسہ ہوا ۔ اس موقع پر صدرِ اسلامی مرکز نے تقریر کی۔ تقریر کا موضوع تھا ”سیرت کا اخلاقی پہلو “ حاضرین میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو صاحبان بھی موجود تھے ۔ لوگوں نے تقریر کو غیر معمولی طور پر پسند کیا۔ پروگرام کے ناظم صاحب کی طرف سے بعد کو شکریہ کا جو خط آیا ہے اس میں وہ لکھتے ہیں: تقریر نہایت معلوماتی اور فکر انگیز تھی ۔ بعد میں بہت سے حضرات نے جو مجھ سے ملے ، تقریر کو سراہا اور آپ کو دوبارہ سننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ میرے تمام ساتھی انتہائی مسرور و مطمئن ہیں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک اور محفل آراستہ کریں جس کے لیے ایک بار پھر آپ کو زحمت دیں گے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1987 All issues