Al-Risala · September 1987 · page 6

جنگ مطلوب نہیں

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۷، صفحہ ۶

جنگ مطلوب نہیں

انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک مستقل سرخی ہے : آج کے لیے ایک خیال (A Thought for Today) ۔ اس سرخی کے تحت اخبار ہر روز کوئی خاص مقولہ نقل کرتا ہے۔ 19 مئی ، ۱۹۸۷ کی اشاعت میں اخبار نے اس عنوان کے تحت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک قول نقل کیا جو انگریزی میں اس طرح ہے :

Paradise lies in the shadow of swords.

(جنت تلواروں کے سایہ کے نیچے ہے) یہ اقتباس پڑھ کر ایک صاحب نے کہا : اب میری سمجھ میں آیا کہ مسلمان کیوں ہر وقت شمشیر بکف رہتے ہیں۔ جب ان کے پیغمبر نے خود یہ کہا ہو کہ " جنت تلواروں کے سایہ میں ہے " تو اس کے بعد تو وہ یہی کریں گے کہ ہر وقت لڑنے مرنے کے لیے تیار رہیں۔ کیونکہ لڑ کر مرنا ان کے عقیدہ کے مطابق ان کے لیے جنت کا دروازہ کھولنے والا ہے۔

مگر یہ غلط فہمی کے سوا اور کچھ نہیں۔ مذکورہ فقرہ ، اس میں شک نہیں کہ حدیث میں آیا ہے۔ مگر اخبار میں اس کو سیاق سے الگ کر کے نقل کیا گیا ہے ، اس لیے وہ عجیب و غریب مفہوم کا حامل بن گیا ہے۔ اگر اس فقرے کو اس کے پورے مجموعے کے ساتھ دیکھا جائے تو بالکل دوسرا نقشہ نظر آئے گا۔

یہ فقرہ دراصل ایک لمبی حدیث کا ایک ٹکڑا ہے۔ یہ حدیث مختلف کتابوں میں الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ آئی ہے۔ ذیل میں ہم اس کے اصل الفاظ نقل کرتے ہیں : عن أبي النصر : سالم مولى عمر بن عبيد الله قال : كتب اليه عبد الله بن ابي اوفى فقرأته حين سار الى الحرورية ، يخبره : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم في بعض ايامه التي لقي فيها العدوّ انتظر حتى اذا مالت الشمس ، قام فيهم فقال : يا ايها الناس لا تتمنوا لقاء العدو ، واسئلوا الله العافية ، فإذا لقيتموهم فاصبروا ، واعلموا ان الجنة تحت

‹ Previous page Next page › Contents of September 1987 All issues

Printed page