Al-Risala · October 1987 · page 11

تہذیبِ جدید کے مسائل

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۷، صفحہ ۱۱

عورت کو ہر مردانہ شعبہ میں داخل کرنے پر اصرار کیا یا جنھوں نے یہ کہا کہ نکاح کا ادارہ ایک غیر ضروری بندھن ہے ۔ وہ آخر اپنے اصولوں کی طرف لوٹیں تو کس چیز کی طرف لوٹیں گے ۔ وہ اسی چیز کی طرف لوٹیں گے جس پر آج بھی وہ قائم ہیں اور جس کے ہولناک نتائج سے وہ بالفعل دوچار ہو رہے ہیں ۔ مسلمانوں کے بگاڑ کا حل یہ ہے کہ وہ اسلام کے چھوڑے ہوئے اصول کو دوبارہ اختیار کریں۔ ۔ جب کہ مغربی معاشرہ کے بگاڑ کا حل یہ ہے کہ وہ اپنے اختیار کردہ اصول کو ترک کر دے ۔ اس معاملہ کی مزید وضاحت کے لیے یہاں ہم کچھ واقعاتی مثالیں پیش کریں گے ۔ الٹی طرف سفر امریکہ کا انگریزی ہفتہ وار ٹائم (Time) نہایت کثیر الاشاعت میگزین ہے ۔ وہ 95 ملکوں میں پڑھا جاتا ہے ۔ اس میگزین نے اپنی اشاعت ۲۶ جنوری ۱۹۸۷ میں امریکہ کے بارہ میں ایک دل چسپ رپورٹ شائع کی ہے ۔ یہاں ہم اس کا خلاصہ درج کرتے ہیں ۔ پچھلے ۲۵ سال کے اندر امریکہ میں خاتون کارکنوں کی تعداد بہت بڑھی ہے ۔ امریکہ میں اس وقت بچہ پیدا کرنے کی عمر کی خواتین کی ۶۵ فی صد تعداد دفتروں میں کام کرتی ہے ۔ ان میں سے ۹۰ فی صد عورتیں وہ ہیں جو کار کردگی کے دوران حاملہ پائی گئی ہیں ۔ عورتوں کے لیے یہ زبر دست مسئلہ ہے ۔ کام کا بھاری بوجھ اٹھانا اور اسی کے ساتھ بیک وقت بچوں کی ماں بننا :

the heavy burden of holding down a job and having children at the same time. اسی قسم کی ایک امریکی خاتون لیلین گارلینڈ (Lillian Garland) ہے ۔ وہ کیلی فورنیا کی ایک کمپنی میں بطور ریسپشنسٹ کام کر رہی تھی ۔ ملازمت کے دوران وہ حاملہ ہو گئی ۔ چنانچہ اس نے ۱۹۸۲ میں عارضی طور پر دفتر سے چھٹی لے لی ۔ اس کے یہاں بچی پیدا ہوئی ۔ ڈاکٹر نے اس کو مشورہ دیا کہ وہ تین مہینہ تک دفتر نہ جائے ۔ اس نے ایسا ہی کیا ۔ مگر تین مہینہ کے بعد جب وہ دوبارہ دفتر آئی تو اس کو بتایا گیا کہ اب کمپنی میں اس کے لیے جگہ نہیں ہے ۔ اس کی جگہ دوسرے کارکن کے ذریعہ پر کر لی گئی تھی ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1987 All issues

Printed page