خبرنامه اسلامی مرکز ۔ ۲۶
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۷، صفحہ ۴۶
- الرساله میں اعلان کیا گیا ہے کہ لوگ تحفہ کے طور پر الرساله (اردو اور انگریزی) کو اپنے عزیزوں اور دوستوں کے نام جاری کرائیں۔ اس سلسلہ میں تقریباً روزانہ ڈاک سے ایسے خطوط موصول ہو رہے ہیں جن میں لوگ پتے بھیجتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ ان کی طرف سے الرساله ان پتوں پر جاری کر دیا جائے ۔ یہاں نمونہ کے طور پر اس قسم کا ایک خط نقل کیا جاتا ہے :
Kindly find enclosed postal orders for Rs. 96/- for one year subscrip- tion renewal of ‘Al-Risala’ for my wife Dr. Kanak Bhargava, Elles- more, Nainital, and the balance Rs. 48/- is towards a one year gift subscription for: Mr S M Arif, Arif Castles, Nainital. Kindly do the needful in the matter. Raj Kumar Ranjit Bhargava, Newal Kishore Residence, 75-Hazratganj, Lucknow-226001 - ۸ - سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مسٹر چندرا چوڑ جنھوں نے شاہ بانو کے مشہور کیس میں فیصلہ دیا تھا، ان کی ایک تقریر اس بارہ میں دہلی میں ہوئی اور اخبارات میں شائع ہوئی۔ اس سلسلہ میں صدر اسلامی مرکز نے اپنا ایک خط انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس (۲۷ اکتوبر ۱۹۸۶) میں شائع کرایا۔ یہ خط مکمل طور پر اگلے صفحہ پر نقل کیا جا رہا ہے ۔
- ۹ - الرساله اکیڈمی حیدر آباد کی جانب سے الرساله بک اسٹال اور فری بک لائبریری کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس نظام کے تحت حیدر آباد میں اجتماعی مواقع پر الرساله اور مطبوعات اسلامی مرکز کا اسٹال لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مطالعہ کے لیے مفت کتابوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔ حیدر آباد کے اصحاب اس سلسلہ میں حسب ذیل پتہ پر رابطہ قائم فرمائیں: الرساله بک اسٹال اینڈ فری بک لائبریری، مکان نمبر 3-5-780/19/2 روبرو اعظم منزل شادی خانہ گنگ کوٹھی، حیدر آباد۔ فون نمبر 231607 نیز مذکورہ فون نمبر پر مقامی خواہش مند حضرات کتابوں کا آرڈر دے سکتے ہیں۔ مطلوبہ کتابیں ان کے گھر تک پہنچا دی جائیں گی۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1987 All issues