خبرنامه اسلامی مرکز ۔ ۲۶
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۷، صفحہ ۲۵
خبرنامه اسلامی مرکز ۔ ۲۶
۱۔ مولانا افاض الدین ندوی ( دارنگ) نے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے " انسان اپنے آپ کو پہچان " کا آسامی زبان میں ترجمہ کیا ہے اور اس کو چھپوا کر آسامی بولنے والوں کے درمیان پھیلا رہے ہیں۔ آئندہ وہ مزید کتابوں کا ترجمہ آسامی زبان میں شائع کرنا چاہتے ہیں ۔
۲۔ جمشید پور میں ۷ نومبر سے ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ تک کتابوں کی نمائش ہوئی ۔ اس نمائش کا اہتمام ٹیگور سوسائٹی نے کیا تھا۔ اس موقع پر " آزاد کتاب گھر " کی طرف سے اسلامی مرکز کی کتابوں کا اسٹال بھی لگایا ۔
۳۔ ۳۰ اکتوبر ۱۹۸۶ کو نئی دہلی میں تعلیم یافتہ لوگوں کا ایک اجتماع تھا۔ اس میں ہندو اور مسلم دونوں شریک تھے ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک تقریر میں بتایا کہ مذہب اور روحانیت کیا ہے اور مذہبی یاروحانی آدمی ہونے کی پہچان کیا ہے ۔ ۴۔ ۱۵ نومبر ۱۹۸۶ کی شام کو نئی دہلی (البرٹ اسکوئر) میں تعلیم یافتہ مسلمانوں کا ایک اجتماع ہوا ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک تقریر کی۔ تقریر کا موضوع سیرت رسول تھا۔ تقریر میں سیرت کے واقعات کے ذریعہ بتایا گیا کہ سیرت کی روشنی میں موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کے لیے کیا رہنمائی ملتی ہے ۔
۵۔ الرسالہ کیسٹ ابتدائی ماہانہ کیسٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ مگر بعد کو ماہانہ بنیاد پر اس کا التزام باقی نہ رہ سکا ۔ اب کیسٹ کا سلسلہ غیر ماہانہ بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ساتواں کیسٹ اس وقت زیر تیاری ہے ۔
۶۔ اسلامک کلچرل سوسائٹی (دہلی) کے زیر اہتمام جامع مسجد دہلی کے علاقہ میں سیرت النبی کا ایک جلسہ ہوا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کو خصوصی مقرر کی حیثیت سے بلایا گیا تھا۔ انھوں نے اس جلسہ میں تقریباً ایک گھنٹہ کی تقریر کی۔ تقریر کا موضوع تھا : سیرت کا پیغام عصر حاضر کے نام ۔ یہ جلسہ ۱۵ نومبر ۱۹۸۶ (۱۲ ربیع الاول ۱۴۰۷ھ) کو ہوا۔ اس میں دہلی کے مسلمانوں کے علاوہ کچھ غیر مسلم صاحبان بھی شریک ہوئے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1987 All issues