Al-Risala · November 1987 · page 6
ناکامی میں کامیابی
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۷، صفحہ ۶
جائے۔ اسی طرح انسانوں کے درمیان ان کے غیظ وغضب سے بچنے کی واحد صورت یہ ہے کہ ان کی انا کو نہ چھیڑا جائے ۔ انا کو چھیڑنے کے بعد ہمیں لازماً فریق ثانی کی غضب ناکی کا شکار ہونا پڑے گا، خواہ یہ فریق ثانی ہندو ہو یا مسلمان ۔ خواہ وہ غیر قوم کا ہو یا خود اپنی قوم کا۔ کسی نے نہایت صحیح کہا ہے کہ ۔ ۔۔۔۔۔ ہر آدمی کے اندر ایک شیطان سویا ہوا ہے، اس شیطان کو سویا رہنے دو۔ کیوں کہ اگر تم اس کو جگاؤ گے تو وہ سب سے پہلے تم کو اپنی خونخواری کا نشانہ بنائے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1987 All issues