Ghulam Rasool Kamili, Kalupur, Panch
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۷، صفحہ ۴۸
مسٹر جے ایف ریبرو (ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ، پنجاب ) نے صدر اسلامی مرکز کا ایک آرٹیکل (مطبوعہ ٹیلی گراف) پڑھا جس کا عنوان تھا :
Only goodness can cure the evil of communalism مسٹر ریبرو نے اس کو (Very interesting article) قرار دیتے ہوئے اپنے خط مورخہ ۱۰ اگست ۱۹۸۷ء میں لکھا ہے :
It is a difficult solution, but constant efforts should be made by the leaders to solve problems in the suggested manners اسلامی مرکز کے فکر کو خدا کے فضل سے یہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اس کو وہرانے لگے ہیں۔ تھوڑے سے لوگ حوالہ کے ساتھ اور بیشتر لوگ حوالہ کے بغیر ۔ دوسری قسم میں ایک تعداد ان لوگوں کی ہے جو الفاظ اور ترتیب کے معمولی فرق کے ساتھ اس کو اپنی تحریروں کے درمیان شامل کر لیتے ہیں ۔ دوسرے لوگ دہ ہیں جو سیدھے سیدھے ہماری تحریر کو اپنے نام سے شائع کر رہے ہیں ۔ یہ اسلامی مرکز کے فکر کی غیر معمولی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔
صدر اسلامی مرکز نے ۱۳ اگست ۱۹۸۷ کو نئی دہلی کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ خطاب کا موضوع تھا : سچائی کیا ہے اور ہم کس طرح اسے پا سکتے ہیں ۔ اس اجتماع میں سب تعلیم یافتہ لوگ تھے ۔ اکثریت غیر مسلم صاحبان کی تھی ۔ ایک صاحب نے الرسالہ کے منتخب مضامین کو گجراتی زبان میں چھاپنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلہ کی پہلی کتاب چھپ گئی ہے اور حسب ذیل پتے سے مل سکتی ہے :
Ghulam Rasool Kamili, Kalupur, Panch
Patti, Mullaharun's Pole, Ahmedabad 360 001 اسلامی زندگی کو سمجھنے کے لیے مولانا محمد یوسف صاحب کی کتاب حياة الصحابہ نہایت مفید اور جامع کتاب ہے ۔ اس کا عربی ایڈیشن اعراب کے ساتھ دہلی کے ایک ادارہ نے شائع کیا ہے ۔ مولانا محمد عبد اللہ طارق صاحب کی تحقیق و تعلیق کے اضافہ نے اس کی افادیت مزید بڑھا دی ہے ۔ تفصیلات کے لیے ذیل کے پتہ پر لکھیں :
ادارہ اشاعت دینیات ، بستی حضرت نظام الدین ، نئی دہلی ۱۱۰۰۱۳
‹ Previous page Next page › Contents of November 1987 All issues