Al-Risala · February 1987 · page 25

سنت کے خلاف

الرسالہ، فروری ۱۹۸۷، صفحہ ۲۵

حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن الحسن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ کسی مسلمان کے عن جندب عن حذیفة عن النبی صلی الله لیے مناسب نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔ علیہ وسلم قال : لا ينبغي لمسلم ان يذل پوچھا گیا کہ کیسے کوئی شخص خود اپنے کو ذلیل کرے نفسه - قيل وكيف يذل نفسه - فقال : گا ۔ آپ نے فرمایا کہ وہ ایسی بلا رکا سامنا يتعرض من البلاء لما لا يطيق۔ وكذا رواه کرے جس سے نمٹنے کی اسے طاقت نہ ہو۔ الترمذي وابن ماجه ۔

اس حدیث کی روشنی میں دیکھئے تو مذکورہ قسم کے واقعات میں پولیس یا اکثریتی فرقہ کی شکایت کرنا سراسر غیر مسنون فعل ہے ۔ ایسا ہر واقعہ خود اپنی غیر اسلامیت کی داستان ہے نہ کہ اغیار کے ظلم کی داستان۔ کیوں کہ اس ملک میں مسلمان جب اقلیت میں ہیں اور جب یہ معلوم ہے کہ مسلمانوں کی متشددانہ کارروائی کے بعد پولیس آئے گی۔ اور موجودہ حالت میں یہ بھی معلوم ہے کہ پولیس جب آئے گی تو وہ یک طرفہ طور پر مسلمانوں کی مار پیٹ کرے گی اور مسلمان اس کو ہر گز روک نہ سکیں گے۔ ایسی صورت میں مذکورہ قول رسول کے مطابق ، مسنون طریقہ یہ ہے کہ مسلمان ابتدائی اشتعال کا واقعہ نہ کریں۔ وہ ایسے آغاز سے اپنے آپ کو بچائیں جس کے متعلق معلوم ہے کہ اس کا انجام لازمی طور پر ان کے خلاف نکلے گا ۔ حدیث میں ارشاد ہوا ہے کہ مومن ایک بل سے دو بار نہیں ڈسا جاتا ۔ (المومن لا يلدغ من جحر مرتین ) مگر مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ ایک ہی بل میں وہ روزانہ ہاتھ ڈالتے ہیں اور ہر روز اس سے ڈسے جاتے ہیں۔ کسی نادان شخص نے بھڑ کے چھتے میں صرف ایک بار ہاتھ ڈالا ہوگا۔ مگر مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ وہ روزانہ بھڑ کے چھتے میں ہاتھ ڈال رہے ہیں اور روزانہ اس کا انجام بھگت رہے ہیں ۔ کیا اس کے باوجود ان کا یہ دعویٰ درست ہو سکتا ہے کہ اسلام کو وہ اپنا دین سمجھتے ہیں۔ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا رسول مانتے ہیں ۔ دین اور رسول کا مفہوم اگر وہی ہو جو لغت کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے تو ان کا دعوی درست نہیں ۔ اور اگر مسلمانوں کا اپنا کوئی علیحده لعنت ہو جس میں انھوں نے بطور خود ان الفاظ کا کوئی دوسرا مفہوم لکھ رکھا ہو تو البتہ ان کا دعوی درست ہو سکتا ہے ۔ مگر مسلمانوں کو جاننا چاہیے کہ ایسے کسی لعنت کی قیمت ان کے اپنے نزدیک خواہ کتنی ہی زیادہ ہو، خدا اور خلق کے نزدیک اس کی کوئی قیمت نہیں ۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1987 All issues

Printed page