Sicily for a time acknowledged the Fatimid
الرسالہ، فروری ۱۹۸۷، صفحہ ۳۲
لندن کا منظر صاف دکھائی دیا۔ لندن میں ۱۶۶۶ء میں زبردست آگ لگی تھی۔ اس میں لندن کا دو تہائی حصہ جل کر راکھ ہو گیا تھا۔ ۸۶ گرجا گھر بالکل کھنڈر ہو گئے۔ اس کے بعد بعض ماہرینِ تعمیر نے یہ نقشہ بنایا کہ لندن کی نئی تعمیر میں اس کی سڑکیں زیادہ چوڑی کر دی جائیں۔ مگر مالکانِ زمین کو معاوضہ دینے کے لیے اس وقت ضروری رقم حکومت کے پاس موجود نہ تھی۔ اس لیے اس منصوبہ پر صرف جزئی عمل ہو سکا۔ تاہم گرجا گھروں کی نئی تعمیر پر اہلِ لندن نے زبردست طاقت خرچ کی۔ سینٹ پال کے عظیم گرجا گھر کی تعمیرِ ثانی میں پورے ۳۵ سال لگ گئے۔ وہ ۱۷۱۱ء میں دوبارہ بن کر مکمل ہوا۔ تاہم یہ تین سو سال پہلے کی بات ہے۔ آج کے لندن میں (گرجا چرچ) کے مقابلہ میں دوسری چیزیں زیادہ اہمیت اختیار کر چکی ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں ۱۱۵۰۰ ، ۷ سکھ آباد ہیں اور پورے ملک میں ان کے تقریباً ۵۰ گوردوارے ہیں۔ ہندو مذہب کو ماننے والوں کی تعداد ایک لاکھ ۵۰ ہزار سے کچھ زیادہ ہے۔ برطانیہ میں انھوں نے بھی تقریباً ۵۰ مندر بنائے ہیں۔ ہندو مراکز کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ مذہبی رسوم کی ادائیگی کے علاوہ سماجی اور تہذیبی خدمات بھی انجام دیتے ہیں۔
برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً ۵ لاکھ ہے جس میں زیادہ تعداد پاکستان اور بنگلہ دیش کے باشندوں کی ہے۔ لندن ایرپورٹ کی ایک ملازم خاتون مجھے "مسلمان" صورت دیکھ کر مجھ سے مخاطب ہوئی۔ اس نے اپنا نام ماریہ بیگ بتایا۔ اس نے کہا کہ وہ اصلاَ پر تگالی ہے۔ اس نے اسلام قبول کر کے مسٹر بیگ سے نکاح کر لیا ہے۔ مسٹر بیگ پاکستانی ہیں۔ اور لندن میں بحیثیتِ انجینئر کام کرتے ہیں۔ برطانیہ میں تقریباً ایک ہزار مسجدیں ہیں۔ لندن میں بہت بڑا اسلامک سینٹر اور مسجد ہے۔ اس کی شاندار تصویر (الدعوة (ریاض ۸ دسمبر ۱۹۸۶ء کے ٹائٹل کے آخری صفحہ پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ۷ دسمبر کی دوپہر کو ہم جنیوا اتر گئے۔ یہاں ایرپورٹ پر ایک عجیب قصہ پیش آیا۔ توقع کے مطابق وہاں کانفرنس کے منتظمین کو ڈبلیو سی آر ایل (WCRL) کا کارڈ لے کر موجود رہنا چاہیے تھا تاکہ میں فوراً انھیں پالوں اور وہ ہوٹل تک میری رہنمائی کر سکیں۔ مگر جب میں ایرپورٹ سے باہر آیا تو وہاں اس قسم کی کوئی علامت مجھے نظر نہ آئی۔ کچھ دیر کے لیے میں عجیب الجھن میں پڑ گیا۔ ایک صاحب سے ذکر کیا تو انھوں نے ایرپورٹ سے ہوٹل انٹرکانٹیننٹل کو ٹیلی فون کیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1987 All issues