Man is only a personality. Nothing beyond that.
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۸، صفحہ ۴۸
ظهور میں آئے گا جس کو قرآن نے ان لفظوں میں بیان کیا ہے ۔ ۔۔۔۔ فَا ذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيّ حَمِيم (حم السجدة ٣٤)
واپسی کے بعد کانفرنس کے شرکاء میں سے ایک صاحب سے دہلی میں ملاقات ہوئی۔ یہ ڈاکٹر عبد الحکیم طبیبی ہیں۔ وہ افغانی ہیں اور آجکل سوئٹزرلینڈ میں رہتے ہیں۔ وہ سید جمال الدین افغانی سے بہت متاثر ہیں اور ان کے تاریخی ماہنامہ العروۃ الوثقی کو اسی نام سے عربی اور انگریزی میں جنیوا سے نکال رہے ہیں۔
کانفرنس کے بعد وہ ایک ضرورت کے تحت دہلی آئے اور ہمارے مرکز اور ہمارے کا کم کو بھی یہاں آکر دیکھا۔ انھوں نے کہا کہ آپ یہاں جو کام کر رہے ہیں وہ اتنا اہم ہے کہ اس کے مقابلہ میں کسی ”انٹرنیشنل کانفرنس“ میں شرکت کی کوئی اہمیت نہیں۔
میں نے کہا کہ مجھے اس قسم کی کانفرنسوں میں شرکت سے کوئی دلچسپی نہیں۔ بعض اوقات وہ مجھے اوقاتِ کام تر مصرف معلوم ہوتی ہیں۔ تاہم ایک فائدہ ہے جس کی وجہ سے میں ان کانفرنسوں میں جاتا ہوں۔ اور وہ تجربہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دوسرے ممالک کا سفر اور بین اقوامی کانفرنسوں میں شرکت سے جو تجربات حاصل ہوتے ہیں وہ دفتر میں یا لائبریری میں بیٹھ کر حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ یہی خاص وجہ ہے جس کی بنا پر میں بیرونی ممالک کا سفر کرتا ہوں۔ میرے یہ تجربات ”سفرنامہ“ کی صورت میں الرسالہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ مگر وہ اردو زبان میں ہوتے ہیں، اس لئے آپ جیسے لوگ ان کو پڑھ نہیں سکتے۔ تاہم اب انگریزی الرسالہ میں بھی سفر ناموں کا خلاصہ شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1988 All issues