Al-Risala · March 1988 · page 47

Man is only a personality. Nothing beyond that.

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۸، صفحہ ۴۷

تریوند رم سے واپسی میں ایئر پورٹ پر اٹلی کے ایک سیاح سے ملاقات ہوئی۔ انہوں اپنا نام اسٹیفا نو گرا فینی (Stefano Garaffini) بتایا۔ وہ اٹلی کے شہر فرنز (Firenze) کے رہنے والے ہیں۔ چھٹی میں اپنی بیوی کے ساتھ سیاحت کے لئے نکلے ہیں۔ ابتدائی تعارف کے بعد میں نے ان سے اس طرح کے سوالات کرتا رہا: کیا آپ خدا کو مانتے ہیں، کیا آپ مذہب میں عقیدہ رکھتے ہیں۔ ان سے گفتگو کے بعد خیال آیا کہ ہمارے پاس ایک چھپا ہوا دو ورقة ہونا چاہیے جو اس طرح کے لوگوں کو فوری مطالعہ کے لئے دیا جا سکے۔ اس میں مختصر اور واضح انداز میں اسلام کا تعارف کیا گیا ہو۔ ان شاء اللہ مرکز کی طرف سے اس قسم کا دو ورقة چھاپنے کی کوشش کی جائے گی۔ ۱۳ دسمبر کو تریوند رم ایئر پورٹ پر تین ہندو نوجوانوں سے ملاقات ہوئی۔ ان کے ”لیڈر“ سنیو بھار گو اتھے جو نئی دہلی میں انڈین ایئر لائنز کالونی میں رہتے ہیں۔ ان سے بہت دیر تک باتیں ہوتی رہیں۔ یہ لوگ مکمل طور پر ہندوؤں کی نئی نسل کے نمائندہ تھے۔ ان کی گفتگو کا خلاصہ میرے نزدیک یہ تھا کہ ہندو نوجوانوں کا بگاڑ محض وقتی ہے نہ کہ دائمی اور ابدی۔ سنیو بھار گو انے کہا کہ ایک سادہ مثال لیجئے ۔ ایک شخص بس میں سفر کر رہا ہے۔ اس کے پاس ایک روپیہ کا پھٹا ہوا نوٹ ہے۔ اگر وہ اس نوٹ کو فولڈ کر کے بس کنڈکٹر کو دے تو وہ اس کو لے لے گا۔ اور اگر وہ اسی نوٹ کو دکھا کر دے تو کنڈکٹر کبھی بھی نہیں لے گا اور اس کو بس سے اتار دے گا۔ یہ تجربات ہیں جو جدید نسل کو بگاڑ رہے ہیں۔

سنیو بھار گو انے کہا کہ میری ایج کے ہر آدمی کا نیچر یہ ہوتا ہے کہ وہ غلط کو غلط سمجھتا ہے اور اس سے لڑنا چاہتا ہے۔ مگر جیسے جیسے اس کا تجربہ بڑھتا ہے ، وہ دیکھتا ہے کہ غلط کو غلط بتانے میں وہ خود غلط ہورہا ہے تو اب اس میں ایک تبدیلی آنا شروع ہوتی ہے۔ نیچر کی سطح پر درست ہونے کے باوجود اوپر کی سطح پر وہ ایک نیا انسان بن جاتا ہے۔ ان کی تفہیم کے مطابق، جدید بھارتی نوجوان کے تین دور ہیں۔ نچر، فرسٹریشن ، چینج۔

جدید ہندوستانی نوجوان کی جارحیت جس کے خلاف ہمارے لیڈر فریاد کرتے رہتے ہیں، وہ محض اوپر ی بگاڑ کا نتیجہ ہے۔ اپنے اندر اب بھی وہ وہی فطرت لئے ہوئے ہے جو خدا نے ہر ایک کے اندر پیدا کی ہے۔ اگر ہم حکمت اور اخلاق کے ذریعہ اس کی اندرونی فطرت کو جگا سکیں تو یہاں بھی وہی واقعہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 1988 All issues

Printed page