۴۳ المر سالہ مئی ۱۹۸۸
الرسالہ، مئی ۱۹۸۸، صفحہ ۴۷
نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا نے کتابوں کی قومی نمائش (National Exhibit) کا اہتمام کیا ہے۔ اس کے تحت ملک میں چھپنے والی مختلف زبانوں کی کتابوں میں سے ۲۵۰۰ ممتاز کتابوں (Outstanding Books) کا انتخاب کیا گیا۔ یہ منتخب کتابیں مذکورہ مرکزی ادارہ کے تحت دہلی کی عالمی نمائش (فروری ۱۹۸۸) میں رکھی گئیں اور اس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں ان کی نمائش کا انتظام کیا گیا۔ اس قومی نمائش کے لئے اسلامی مرکز کی متعدد انگریزی اور اردو کتابوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان کتابوں کا ذکر نیشنل بک ٹرسٹ مطبوعہ کیٹلاگ میں حسب ذیل صفحات پر موجود ہے : ۲۳، ۵۱، ۱۵۰، ۱۷۰، ۱۷۱۔
ایک صاحب اپنے خط (۱۹ فروری ۱۹۸۸) میں لکھتے ہیں : میرے ایک دوست نے الرسالہ کی بہت تعریف کی۔ پڑھا تو واقعی اس کے تمام مضامین پسند آئے۔ الرسالہ کا ایک ایک پرچہ ایک بیش بہا خزانہ کے مشابہ ہے۔ اس لئے میں تو الرسالہ کو ایک ہی نشست میں پڑھ ڈالتا ہوں ۔ اور جس وقت الرسالہ میرے ہاتھوں میں ہوتا ہے تو میں گرد و پیش سے بے خبر اس میں کھو جاتا ہوں ۔ اس کو پڑھتے وقت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم اندھیرے سے اُجالے میں آگئے ۔ سطحیّت سے سوچنے کے بجائے گہرائی سے سوچنے کی طرف منتقل ہو گئے۔ ایک صفحہ پڑھتے وقت یہ محسوس ہوتا ہے کہ کب یہ پورا ہو جائے اور دوسرے صفحہ پر ہم کوئی دوسرا پیغام پڑھیں مجھے افسوس ہے کہ پہلے میں ایک عرصہ تک الرسالہ کے بارے میں کیوں تعصب کا شکار رہا ( ابرار احمد رفعت ، سورت )
اسلامی مرکز ۱۹۷۰ میں قائم ہوا۔ اس وقت سے اب تک وہ دعوتی اور تعمیری سرگرمیوں میں مسلسل مشغول ہے۔ اسلامی مرکز کی تعمیری مہم کو مؤثر طور پر جاری رکھنے کے لئے آپ کے مالی تعاون کی شدید ضرورت ہے۔ اسی طرح انگریزی الرسالہ کے خسارہ کی تلافی بہت ضروری ہے۔ امید کہ ہمارے ہمدرد اس پہلو پر توجہ فرمائیں گے۔ رقم روانہ کرتے ہوئے مدد کی صراحت ضرور فرما دیں۔