Al-Risala · May 1988 · page 46

۴۳ المر سالہ مئی ۱۹۸۸

الرسالہ، مئی ۱۹۸۸، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز ۴۹

۱۔ سان فرانسسکو کی پیسفک نیوز اینڈ سروس (Pacific News and Services) نمائندہ مسٹر کرو بر (A. R. Kroeber) نے "اسلام اور ہندوستانی مسلمان" کے مسئلہ پر صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو اسلامی مرکز میں ۲۲ فروری ۱۹۸۸ کو ریکارڈ کیا گیا۔ اس انٹرویو کا خلاصہ الرساله انگریزی میں انشاء اللہ شائع کر دیا جائے گا۔

۲۔ حقیقت کی تلاش نامی کتاب کا ہندی ترجمہ چھپ کر آگیا اس کا ہندی نام ”سچائی کی تلاش“ ہے اس کی زبان بالکل سادہ اور عام فہم رکھی گئی ہے تاکہ ہر آدمی اس کو سمجھ سکے۔ شائقین حضرات اس سلسلہ میں دفتر سے رابطہ قائم کریں۔ ۳۔ پاکستان کے ایک کثیر الاشاعت اخبار نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے کہ وہ ہر روز اسلامی مرکز کی کتاب ”اللہ اکبر“ کے ایک صفحہ کا مضمون نمایاں طور پر شائع کرتا ہے اس کیلئے اس نے ایک خصوصی بلاک بنوایا ہے جس کا نمونہ یہاں درج کیا جا رہا ہے۔

۴۔ نئی دہلی کے ایک مشترک اجتماع (۱۱ فروری ۱۹۸۸) میں صدر اسلامی مرکز نے اسلام کے تصور آخرت پر تقریر کی۔ انھوں نے بتایا کہ اسلامی نقطۂ نظر سے انسانی زندگی کے دوحصے ہیں۔ بہت چھوٹا حصہ موجودہ دنیا میں ہے اور زیادہ بڑا حصہ موت کے بعد آنے والی دنیا میں ہے۔ موجودہ زندگی اگلی طویل تر زندگی کی تعمیر کا ابتدائی مرحلہ ہے۔

۵۔ دہلی کے ایک ہندو بزرگ جو الرسالہ کے پابندی کے ساتھ پڑھتے ہیں، انھوں نے "حیات طیبہ" کے ۵۰ نسخے خرید کر اپنے حلقہ کے درمیان تقسیم کئے۔ حیات طیبہ قرآن کی منتخب آیتوں کا مجموعہ ہے۔ جو اردو اور انگریزی میں مرکز سے شائع کیا گیا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1988 All issues

Printed page