غلط ذہن
الرسالہ، جون ۱۹۸۸، صفحہ ۴۷
کے لیے زیادہ زیادہ لوگوں کو اس طریقہ پر عمل کرنا چاہیے۔
۸- کل ہند صنعتی نمائش حیدر آباد ( مارچ - اپریل (۱۹۸۸) میں الرسالہ بک اسٹال لگایا گیا جس کے ذریعہ اسلامی مرکز کی کتابوں کی کافی تشہیر ہوئی اور تقریب نئے ۔ ۴۰ افراد نے الرسالہ کی خریداری قبول کی۔ جس میں اکثر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ لوگوں نے الرسالہ کے ساتھ کتابیں بھی حاصل کیں اور اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔ ایک قاری جو عثمان یونیورسٹی حیدر آباد میں پروفیسر ہیں، انھوں نے کہا ” مولا نا کی تحریروں کی آئندہ زمانہ میں بہت ضرورت محسوس کر کے اس کو پھیلایا جائے گا۔ اس وقت لوگ مولانا کی فکر کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں یہ الرسالہ فری بک لائبریری سے بھی کافی حضرات استفادہ کر رہے ہیں اور الرسالہ اکیڈمی حیدر آباد کی جانب سے بھر پور کوشش کی جارہی ہے کہ مولانا کی فکر کو زیادہ سے زیادہ عوام و خواص میں پھیلایا جائے ۔ حیدر آباد میں چھوٹے بڑے ہر اجتماعات میں الرسالہ بک اسٹال لگایا جاتا ہے۔ اس سے بھی کافی لوگ متعارف ہو رہے ہیں، اضلاع پر بھی اسٹال لگانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس طرح مولانا کی فکر کا کام دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے۔ (الرسالہ اکیڈمی ، حیدر آباد) ۹- کالی باڑی مارگ (نئی دہلی) میں ۱۲ مارچ ۱۹۸۸ کو ایک اجتماع ہوا۔ تعلیم یافتہ مسلمان اور غیر مسلم صاحبان شریک ہوئے ۔ صدر اسلامی مرکز نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ خطاب کیا۔ موضوع تھا : نظریہ شہادت قرآن وحدیث کی روشنی میں ۔ تقریر کا انداز اگرچہ روایتی ذہن سے الگ تھا۔ تاہم لوگوں نے بہت توجہ کے ساتھ سنا اور گہرے سے تاثر کا اظہار کیا۔ اس تقریر کا ٹیپ بعض صاحبان کے پاس موجود ہے ۔
۱۰- ایک دعوتی پروگرام کے تحت صدر اسلامی مرکز نے مدھیہ پردیش کے بعض مقامات (ستنا، ریوا) کا سفر کیا۔ یہ سفر مارچ ۱۹۸۸ میں ہوا۔ اس کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے ذیل میں تفصیل کے ساتھ شائع کر دی جائے گی۔ الرسالہ کے ہمدرد حضرات اس علاقہ میں الرسالہ کے فکر کو پھیلانے میں پوری طرح مشغول ہیں ۔
۱۱- الرسالہ کے دفتر کے لیے چند محنتی کلرک اور ایک لائق مینجر کی ضرورت ہے۔ صاحب صلاحیت افراد اپنی درخواست بذریعہ ڈاک روانہ فرمائیں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1988 All issues