Al-Risala · August 1988 · page 13

قرآن وسنت کی رہنمائی

الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۱۳

مسلمانوں کا اس کے مسلح غاصبوں سے ٹکرانے کے لیے اقدام کرنا سراسر حرام ہے ۔ اگر نارمل حالات ہوں اور سفر کے ساتھ جان و مال کے نقصان کا اندیشہ وابستہ نہ ہو تب بھی تین مسجدوں کے سوا کسی مسجد کے لیے شد رحال جائز نہیں۔ لیکن اگر غیر معمولی حالات ہوں اور سفر کرکے مسجد تک نہ پہنچنے میں مسلمانوں کی جان و مال کا خطرہ پیدا ہو گیا ہو تو اس وقت معاملہ مزید نازک ہو جاتا ہے۔ ایسی حالت میں فضیلت والی مسجدوں کے لیے سفر کرنا بھی غیر مطلوب بن جائے گا، اور دوسری مسجدوں کی طرف پر خطر مارچ کرنے کا تو کوئی سوال ہی نہیں ۔

جہاں تک اس دوسرے معاملے کی نوعیت کا سوال ہے، اس کی مثال ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ملتی ہے ۔ سنہ ۶ھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تقریباً ڈیڑھ ہزار اصحاب کے ساتھ مدینہ سے مکہ کے لیے روانہ ہوئے تاکہ وہاں پہنچ کر عمرہ ادا کریں۔ آج کل کی زبان میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ نے مکہ کی طرف پر امن مارچ کیا۔ یہ مقدس قافلہ مکہ کے قریب حدیبیہ کے مقام تک پہنچا تھا کہ مکہ کے منکرین نے آپ کو آگئے بڑھنے سے روکا۔ وہ آپ سے لڑنے کے لیے تیار ہو گئے ۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کی سواری حدیبیہ کے مقام پر روک دی (حبسها حابس الفیل)، اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ سے اعراض فرمایا اور قریش کی شرط کے مطابق، عمرہ ادا کیے بغیر درمیان ہی سے مدینہ کی طرف واپس چلے گئے ۔ قدیم عرب میں "غیر تحریری دستور" یہ تھا کہ کسی کو زیارت کعبہ سے روکا نہ جائے ۔ مگر قریش اس کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپ کو زیارت کعبہ سے روکنے پر نکل گئے ۔ اب ایک طرف صورت دستوری تھی جو آپ کے موافق تھی اور دوسری طرف صورت واقعی تھی جو آپ کے خلاف ہو گئی تھی ۔ آپ نے صورت دستوری کا کوئی حوالہ نہیں دیا بلکہ صورت واقعی کو اصل سمجھتے ہوئے اس کے مطابق عمل فرمایا ۔ پیغمبرانہ حکمت حقیقت واقعہ کو اپنے موافق بنانا ہے نہ کہ "دستور" کے نام پر بے فائدہ لفظی جنگ لڑنا ۔

جس وقت مذکورہ واقعہ پیش آیا اس وقت حرم کعبہ میں ۳۶۰ بُت رکھے ہوئے تھے ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے رسول اور اصحاب رسول کو یہ حکم نہیں دیا کہ تم توحید کے گھر کو بتوں سے پاک کرنے کے لیے ہر قیمت پر مکہ میں داخل ہو جاؤ۔ اگر اس وقت تم خاموش ہو گے تو کافروں کے حوصلے

‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues

Printed page