Al-Risala · August 1988 · page 37

Safety first, speed next.

الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۳۷

پھیلائے۔ الرسالہ ایک مشن ہے ، اور مشن سے اتفاق کبھی جامد ہو کر نہیں رہ سکتا۔ یہ اپنی فطرت کے اعتبار سے ایک تو سیعی جذبہ ہے۔ جو اتفاق تو سیع نہ بنے وہ اتفاق نہیں۔ جو شخص صاحب الرسالہ ہو مگر وہ صاحب ایجنسی نہ بنے ، وہ صاحب الرسالیہ بھی نہیں۔

6 جون کی صبح کو انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر ۱۲۰ کے ذریعہ حیدر آباد سے بمبئی کے لئے روانگی ہوئی ۔ یہ ایک گھنٹہ اور کچھ منٹ کا سفر تھا۔ اپنے بھتیجے اظہر میاں کے ساتھ ایئر پورٹ سے سیدھا ہندو جا اسپتال پہنچا جہاں میرے بڑے بھائی عبد العزیز خاں صاحب زیر علاج تھے۔ ان کو 23 مئی کو برین ہیموریج کا حملہ ہوا۔ اس کے بعد وہ مسلسل بے ہوشی (کوما) میں رہے۔ یہاں تک کہ ، 7 جون 1988 کی شام کو ان کا انتقال ہو گیا۔

اسپتال میں آئی سی یو (ICU) کے کمرہ نمبر ۱۱ میں داخل ہو اتو وہاں وہ شخصیت اسپتال کے مخصوص بیڈ پر لیٹی تھی جس کی عیادت کے لئے میں یہاں آیا تھا۔ میں بھائی صاحب کو دیکھ رہا تھا، مگر میں ان سے ربط قائم نہیں کر سکتا تھا۔ کیوں کہ اس وقت ان کے دیکھنے اور بولنے اور سننے کی صلاحیت معطل ہو چکی تھی۔ وہ نہ مجھ کو دیکھ رہے تھے ، نہ میرے سلام کا جواب دے سکتے تھے، نہ کسی قسم کی گفتگو ان کے ساتھ ممکن تھی۔ اس وقت وہ مجھ سے دور ، مگر اپنے رب سے قریب تھے___________ یہ لمحہ جاننے والوں کے اوپر جتے جی آجاتا ہے اور نہ جاننے والوں کے اوپر اس وقت آتا ہے جب کہ وہ موت کے دروازے پر پہنچ چکے ہوں : ونحن اقرب اليه منكم ولكن لا تبصرون (الواقعہ ۸۵)

عبد العزیز خاں صاحب اعظم گڑھ میں غالباً ۱۹۱۹ میں پیدا ہوئے۔ وہ غیر معمولی خصوصیات کے آدمی تھے اور انھوں نے معاشی میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ 1962 میں انھوں نے اعظم گڑھ میں بزنس شروع کیا۔ ۵۷- ۱۹ میں لائٹ اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ قائم کی جس کا صدر دفتر الہ آباد تھا۔ 1981 میں وہ خود بھی الہ آباد منتقل ہو گئے۔ وہ لائٹ اینڈ کمپنی کے چیرمین تھے ۔ اس کمپنی نے اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بنا پر کئی بڑے بڑے انعامات حاصل کئے ہیں۔ اس کا کام ہے زیادہ طاقت کی بجلی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والے بڑے بڑے کھمبوں کی تنصیب :

Erection of extra high voltage transmission lines. میری زندگی اور میرے مشن سے بھائی صاحب مرحوم کا نہایت گہرا تعلق تھا۔ میرے والد

‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues

Printed page