Safety first, speed next.
الرسالہ، اگست ۱۹۸۸، صفحہ ۳۸
(فرید الدین خاں مرحوم ) کا انتقال ہوا تو اس وقت میری عمر تقریباً 5 سال تھی۔ چنانچہ میرے بڑے بھائی ہی تمام عمر میرے سرپرست رہے۔ ہر آدمی جب بڑا ہوتا ہے تو اس کو معاشی جدوجہد میں لگنا پڑتا ہے۔ اپنے مزاج کی بنا پر میں نے اس کے برعکس یہ خطرناک راستہ کیا کہ میں نے حصول معاش کے بجائے حصولِ علم کو اپنا نشانہ بنایا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد لمبا عرصہ ایسا گزرا ہے جب کہ میری ساری توجہ تلاشِ حق ، قرآن وحدیث کا مطالعہ اور دوسرے علوم کی تحقیق میں لگی رہی۔ معروف معنوں میں میں نے کمانے کا کوئی کام نہیں کیا۔
یہ طویل غیر معاشی زندگی زبردست معاشی قیمت مانگتی تھی۔ اس کو مسلسل جاری رکھنے کے لئے ضروری تھا کہ کوئی شخص ہو جو میرے معاشی جوکھم کو اٹھائے، جو میری علمی جد و جہد میں میرا عملی بدل بن جائے۔ میرے بڑے بھائی نے یہ مشکل قیمت ادا کی۔ وہ مسلسل پچاس سال تک میرے سرپرست بنے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں تلاش و تحقیق اور مطالعہ و تجربہ کی طویل اور دشوار مہم کو اس کی آخری منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہوا۔ اگر عبد العزیز خاں صاحب مرحوم میرا معاشی بوجھ نہ اٹھاتے تو شاید میں، بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح، صرف ایک حیوانِ کاسب بن کر رہ جاتا ، میں کبھی انکشاف حق کی منزل تک نہ پہنچتا۔
موجودہ دنیا میں کامیاب بننے کے لئے ضروری ہے کہ آدمی دوسروں کے ساتھ مصالحت اور موافقت کی روش اختیار کرے۔ غیر مصالحانہ رویہ (Uncompromising attitude) کسی انسان کے لئے سب سے بڑا قاتل ہے۔ میں اپنے مخصوص مزاج کی بنا پر کسی بھی شخصیت یا کسی بھی گروہ یا حلقہ کے ساتھ مصالحانہ انداز نہ اختیار کر سکا۔ میں نے ہمیشہ سچائی کا لحاظ کیا نہ کہ شخصیتوں اور جماعتوں کا۔ بلا شبہ یہ ایک بے حد خطر ناک معاملہ تھا۔ ہر ایک کے ساتھ غیر مصالحانہ روش اختیار کرنے کے بعد میرا زندہ رہنا بھی مشکل تھا، کجا کہ میں کہ لئی شَن کھڑا کر سکوں۔ خود بھائی صاحب مرحوم کو، تمام تر براورانہ محبت کے باوجود، اس معاملہ میں مجھ سے شکایت رہی۔ تاہم شکایت اور اختلاف کے باوجود انھوں نے کامل طور پر میری سرپرستی کی۔ اور میرا پورا بوجھ مسلسل اٹھاتے رہے ۔ غیر مصالحانہ روش موجودہ امتحان کی دنیا میں اتنا بڑا بوجھ ہے جس کا تحمل کرنے کے لئے پہاڑ جیسی طاقت در شخصیت درکار ہے۔ میرے جیسا عاجز اور کمزور آدمی ایک دن کے لئے بھی اس امتحان
‹ Previous page Next page › Contents of August 1988 All issues