جامد گروہ ، تتوسیعیی گروہ
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۲۹
تو اس کے فورا بعد جو واقعہ ہو گا وہ یہ کہ جامد گر وہ گھٹنا شروع ہو جائے گا۔ اور تو سیعی گروہ مسلسل بڑھنے لگے گا۔ اور جہاں اس قسم کا عمل شروع ہو جائے وہاں بالا آخر جو نتیجہ نکلے گا وہ وہی ہو گا جو عرب میں ہوا ۔ شرک کو ماننے والے دھیرے دھیرے اسلام میں داخل ہو گئے ۔ چند سال بعد ہی دیکھنے والوں نے دیکھا کہ جہاں دو متقابل گروہ تھے وہاں اب صرف ایک گردہ باقی رہ گیا ہے ۔ اور وہ اہل اسلام کا گردہ ہے پہاڑ کے اوپر سے پانی کا ایک چشمہ جاری ہوا۔ وہ آگے کی طرف بڑھتا رہا ، یہاں تک کہ اس کے راستہ میں ایک چٹان آگئی۔ اب چشمہ کیا کرے گا۔ وہ فورا ً دائیں یا بائیں مڑ کر اپنا راستہ بنالے گا۔ چٹان ایک جامد چیز ہے، وہ جہاں ہے وہیں کھڑی رہتی ہے ۔ اب اگر چشمہ صرف اس سے ٹکرا تار ہے تو اس کا سفر رک جائے گا ، اس کے بعد چشمہ کا معاملہ بھی جمود کا معاملہ بن جائے گا۔ جس طرح چٹان کا معاملہ جمود کا معاملہ تھا۔ ۔ یہی وجہ ہے کہ چشمہ ٹکراؤ پر قائم رہنے کے بجائے اعراض کی پالیسی اختیار کرتا ہے۔ وہ چٹان کو جمود کی دنیا میں چھوڑ کر اپنے لئے تو سیع کی دنیا حاصل کر لیتا ہے۔ یہ قدرت کا سبق ہے ۔ اسلام ایک دعوت ہے ، وہ ایک پھیلنے والی اور بڑھنے والی حقیقت ہے۔ وہ ایک تو سیعی پروگرام ہے۔ اس کے مقابلہ میں غیر اسلام ایک جامد چیز ہے۔ وہ پھیلنے اور آگے بڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اب اسلام اور غیر اسلام کے ٹکراؤ کے وقت اگر اسلام یہ کرے کہ وہ وہیں ٹھہر کر مقابلہ شروع کر دے تو وہ بھی اسی طرح جامد بن جائے گا جس طرح غیر اسلام جامد ہے۔ وہ اپنی تو سیعی حیثیت کو کھو دے گا جو اس کی اصل حیثیت اور اس کی اصل طاقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی دعوت میں اعراض (Avoidance) کے اصول کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ۲۳ سالہ پیغمبرانہ زندگی میں مسلسل اسی اصول اعراض پر عمل فرمایا ہے ۔ مکہ کے ابتدائی ۱۳ سال میں مشرکین کے مسلسل ظلم کے باوجود آپ نے ان سے ٹکراؤنہیں کیا، یہ یہی اعراض تھا۔ حالات زیادہ سخت ہو گئے تو آپ مکہ کو چھوڑ کر مدینہ چلے گئے ، یہ بھی اعراض تھا۔ حدیبیہ کے موقع پر زیارت کعبہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو آپ اصرار کے بغیر درمیان سے واپس آگئے، یہ بھی اعراض تھا۔ اسی طرح ٹکرائو کے موقع پر آپ نے آخری امکان کی حد تک اعراض کیا ہے کیوں کہ اعراض نہ کرنا گویا اپنے آپ کو فریق ثانی کی طرح جامد کر دینا بنانے کے ہم معنی تھا ، جب کہ اعراض کرکے آپ
‹ Previous page Next page › Contents of September 1988 All issues