Al-Risala · September 1988 · page 37

بربادی کے رہنما

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۳۷

(Bold letters) میں رجسٹر ہو گا ، عوام کے مرنے کی صورت میں تو وہ صرف خفی خط میں رجسٹر ہو رہا ہے۔ ۴ - قرآن (الحج : ۶۷) میں حکم دیا گیا ہے کہ فـلَا يُنَازِعُنَّكَ فِى الْأَمْرِ وَادْعُ إِلَى رَبِّكَ إِنَّكَ لَعَلَى هُدًى مُّسْتَقِيمٍ (پس وہ تم سے نزاع کی راہ نہ پائیں اور اپنے رب کی طرف بلاتے رہو۔ بے شک تم سیدھے راستہ پر ہو ) یہ ایک اہم تعلیم ہے جو قرآن وحدیث میں مختلف انداز سے دی گئی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں کے مقابلہ میں نزاع اور ٹکراؤ کا طریقہ اختیار نہ کرو، بلکہ دعوت کا طریقہ اختیار کرو۔ موجودہ مسلم لیڈروں نے مسلم ملت کے مماثل کے لیے جو طریقہ اختیار کیا ہے ، اس کو اگر سیاسی (Political activism) کہا جائے تو اس سلسلہ میں اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ عمل (Dawah activism) کہا جا سکتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اسی طریق کار کی نہایت اعلیٰ مثال ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے ، آپ کے زمانہ میں سب سے زیادہ محترم مسجد کعبہ میں ۳۶۰ بت رکھے ہوئے تھے۔ توحید کے اس گھر میں باقاعدہ مشرکانہ عمل کیا جاتا تھا ۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مسئلہ کے حل کے لیے ” مارچ “ کا طریقہ اختیار نہیں فرمایا ۔ بلکہ دعوت کے طریقے پر چل کر اس کو حل کیا۔ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق نے اسی اسلامی حکمت کا لحاظ کرتے ہوئے فلسطین کے گرجا گھر کے اندر نماز نہیں پڑھی بابری مسجد کی مورتی کا معاملہ بھی چھوٹے درجہ میں اسی نوعیت کا ہے۔ یہاں بھی مسلمانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چل کر اس کا حل تلاش کرنا چاہیے ، اور کسی بھی وجہ سے اس کو چھوڑنا نہیں چاہیے ۔ بابری مسجد کے معاملہ میں سیاسی مارچ کا طریقہ اختیار کرنا ، یا یہ کہنا کہ اس کا تعلق شریعت سے نہیں ہے ، سرکشی کی حد تک اسلام کے خلاف ہے ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ٹھیک اسی نوعیت کا معاملہ (شدید تر شکل میں) پیش آچکا ہے تو مسلمانوں کے لیے کیوں کر جائز ہو سکتا ہے کہ وہ اس معاملہ میں اسوہ رسول کا لحاظ نہ کریں۔ وہ مکہ کی مسجد کے مسائل مسئلہ سے اجودھیا کی مسجد کے مسئلہ کے حل کے لیے نمونہ نہ پکڑیں ۔

۷ - حدیبیہ (۶ھ) کے موقع پر بھی اسی سے ملتی جلتی صورت پیش آئی تھی۔ مسلمان عمرہ کے لیے مکہ میں داخل ہونا چاہتے تھے اور حرم مکہ کے قابض لوگ اس میں مزاحم ہورہے تھے۔ اسی طرح آج مسلمان

‹ Previous page Next page › Contents of September 1988 All issues

Printed page