Al-Risala · January 1988 · page 44

Hold the flight please. Passenger is coming.

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۸، صفحہ ۴۴

خبر نامہ اسلامی مرکز ۳۶

1- "فیسٹول آف انڈیا" کے تحت ۲۴ ستمبر ۱۹۸۷ سے لیکر ۲۰ جنوری ۱۹۸۸ تک روس کی راجدھانی ماسکو میں ایک نمائش ہوئی جس میں ہندوستانی کتابوں کی نمائش بھی شامل تھی۔ اس موقع پر اسلامی مرکز کی انگریزی مطبوعات بھی نمائش کے لیے رکھی گئیں۔ اس کا تذکرہ "نیشنل بک ٹرسٹ" کی شائع شدہ رپورٹ میں صفحہ ۴۸ پر کیا گیا ہے۔ ۲- عربی پریس میں اسلامی مرکز اور اس کے کاموں کا تذکرہ مختلف انداز میں آتا رہتا ہے۔ مثلاً کویت کے عربی ماہنامہ الوعی الاسلامی (ربیع الاول ۱۴۰۸ھ) میں "الفکر الاسلامی" کے عنوان سے ایک مقالہ شائع ہوا ہے جس میں اسلامی مرکز کی مطبوعات کو اسلام کی فتح جدید قرار دیا گیا ہے۔ اصل الفاظ یہ ہیں :

اما عن اعلام الفكر الاسلامى المعاصر فنذكر - - - وحيد الدين خان ، الذى تعتبر كتبه الاسلام يتحدى و الاسلام والعصر الحديث وحكمة الدين فتحاً جديداً فى دنيا الدراسات الاسلامية (صفحه ۲۵) ۳- ایک صاحب جو آجکل دمشق کے ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں، اپنے خط (۴ نومبر ۱۹۸۷) میں لکھتے ہیں : ماہ اکتوبر کا الرسالہ موصول ہوا۔ ایک ہی مجلس میں پڑھ ڈالا۔ مغربی دنیا کا اسلامی اصولوں کی طرف رجوع معلوم ہوا۔ کتنا فطری ہے مذہب اسلام اور کتنے غیر فطری ہیں یہ مغربی وضع کردہ اصول ۔ بلا شبہہ آپ کا یہ عصری اسلوب دین کی بڑی خدمت ہے ۔ میں اس کا صفحہ صفحہ اپنے عرب ساتھیوں کو اور عرب طلبہ کو سنا رہا ہوں تو سب حیرت کرتے ہیں کہ یہ تو مغربی تہذیب کے شیدائیوں کے لیے تازیانہ ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ کاش یہ پرچہ عربی زبان میں بھی شائع ہوتا۔ ایک عرب طالب علم احمد عزالدین کے پاس آپ کی تمام عربی کتابیں موجود ہیں اور وہ آپ کے بڑے مداح ہیں۔ (شمس الدین ندوی)

۴- نئی دہلی میں ہندوؤں اور مسلمانوں کی ایک مشترک میٹنگ میں ۲۹ اکتوبر ۱۹۸۷ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر ہوئی۔ تقریر کا موضوع تھا : انسانی خرابیوں کی جڑ کیا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1988 All issues

Printed page