Hold the flight please. Passenger is coming.
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۸، صفحہ ۴۵
صدر اسلامی مرکز نے بتایا کہ "اللہ اکبر" تمام بھلائیوں کا سر چشمہ ہے اور "الانسان اکبر" تمام خرابیوں کا سر چشمہ ۔
۵۔ نئی دہلی (گول مارکیٹ) میں تعلیم یافتہ مسلمانوں کا ایک اجتماع ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۷ کو ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر سیرت رسولؐ کے موضوع پر تقریر کی۔ انھوں نے بتایا کہ انقلاب محمدی دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔ دنیا کی ہر قسم کی ترقیاں براہ راست یا بالواسطہ طور پر اسی کا فیض ہیں ۔ اس تقریر کا ٹیپ مرکز میں موجود ہے ۔ ۶۔ صدر اسلامی مرکز کو جموں کے سیرۃ النبی کے اجتماع (۲۵ نومبر ۱۹۸۷) میں صدارت کے لیے بلایا گیا تھا ۔ اس موقع پر انھوں نے شرکت کی اور وہاں تین تقریریں کیں ۔ دو تقریروں کا موضوع سیرت نبویؐ تھا اور ایک تقریر جموں کی جامع مسجد میں نماز کے عنوان پر تھی ۔ اس سفر کی تفصیلی رو داد انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کردی جائے گی ۔ ۷۔ الرسالہ نومبر ۱۹۸۷ (صفحہ ۴۵) پر "من انصاری الی اللہ" کے نام سے ایک اپیل شائع کی گئی تھی ۔ اس میں کہا گیا تھا کہ " ضرورت ہے کہ ہر مسلمان کم از کم ایک تعلیم یافتہ غیر مسلم بھائی کے نام الرسالہ انگریزی کو اپنی طرف سے جاری کرائے ۔ اس سلسلہ میں مولانا محمد رضوان اختر صاحب (مقیم سعودی عرب) نے خود بھی لبیک کہا اور اسی کے ساتھ انھوں نے اس صفحہ کی فوٹو کا پیاں تیار کرائیں اور ان کو بہت سے مسلمانوں میں تقسیم کیا۔ یہ ایک قابل تقلید طریقہ ہے ۔ دوسرے لوگوں کو بھی اس انداز پر اسے پھیلانا چاہیے ۔
۸۔ ایک صاحب اپنے خط (۱۶ نومبر ۱۹۸۷) میں لکھتے ہیں : میں الرسالہ اردو کے علاوہ الرسالہ انگریزی ۵ عدد منگاتا ہوں اور غیر مسلم صاحبان کو بطور تحفہ دیتا ہوں ۔ اب تو انگریزی الرسالہ ہمارے کچھ موٹر مین اور گار ڈ اتنے شوق سے مانگتے ہیں کہ ۵ رسالے بہت کم پڑنے لگے ہیں ۔ لہذا آپ انگریزی الرسالہ آئندہ دس عدد روانہ کیا کریں ۔ مسٹرراڈر یگ (موٹر مین ویسٹرن ریلوے) آج کل پیغمبر انقلاب (انگلش) پڑھ رہے ہیں اور بہت متاثر ہیں ۔ ایک اور موٹر مین نے اکتوبر ۱۹۸۷ کا انگلش الرسالہ پڑھ کر بہت ہی خوشی کا اظہار کیا۔ مزید انگریزی کتابیں دو دو عدد روانہ کر دیں ( محمد حنیف ، بمبئی)
‹ Previous page Next page › Contents of January 1988 All issues