نبوت ، کارِ نبوت
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۸، صفحہ ۸
ایک ممنوعہ زمین بن گئی ، اور عملاً وہ آج تک ممنوعہ زمین بنی ہوئی ہے ۔
نبوت ، کارِ نبوت
اس معاملے میں صحیح بات یہ ہے کہ نبوت کا تسلسل ختم ہو گیا ، مگر کار نبوت کا تسلسل جاری ہے ۔ ایک انسان کا نبی کی حیثیت سے منتخب کیا جانا اور فرشتے کے ذریعہ اس کا باقاعدہ ربط خدا سے قائم ہونا ، یہ ایک انتہائی غیر معمولی اور استثنائی واقعہ ہے۔ اس قسم کا واقعہ صرف اس وقت ظہور میں لایا جاتا ہے جب کہ خدا کی ہدایت محفوظ صورت میں موجود نہ ہو۔ یہی واحد فیصلہ کن سبب ہے جو نبی کی پیدائش کو ضروری قرار دیتا ہے۔ مگر اب قرآن کی صورت میں خدا کی کتاب مکمل طور پر محفوظ ہو چکی ہے ، اس لیے اب کسی نئے نبی کی آمد کا سبب بھی باقی نہیں رہا ۔ اب طالبانِ حق کو کسی نئے پیغمبر کا انتظار نہیں کرنا ہے بلکہ پیغمبر آخر الزماں کے اسوہ کی روشنی میں خدا پرستی کے تقاضے پورے کرنا ہے ۔
یہ صحیح ہے کہ زندگی کوئی ٹھہری ہوئی چیز نہیں ، وہ ہمیشہ بدلتی رہتی ہے ۔ اس بنا پر بار بار ضرورت ہوتی ہے کہ بدلے ہوئے حالات کی روشنی میں از سرِ نو خدا کا حکم معلوم کیا جائے ۔ مگر حالات کی تبدیلی کے مسئلہ کا حل اجتہاد ہے نہ کہ نئی نبوت ۔ قرآن اور حدیث میں تمام ضروری اور بنیادی احکام بتا دیے گئے ہیں ۔ اب ہمارا کام یہ ہے کہ حالات کو قرآن و حدیث کی تعلیمات کی روشنی میں جانچیں ۔ اور اصل کے ذریعہ فرع کا اور کُل کے ذریعہ جُز کا حکم معلوم کریں ۔ اب ہمیں نئی نبوت کی ضرورت نہیں ۔ اب ہمیں صرف اس عالمانہ بصیرت کی ضرورت ہے جو "قدیم" احکام کو سمجھے اور "نئے" حالات پر ان کا انطباق (Application) دریافت کر سکے ۔
میوات کا سفر صفحات ۲۲۰ هدیه ۲۵ روپیه
‹ Previous page Next page › Contents of October 1988 All issues