Hold the flight please. Passenger is coming.
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۸، صفحہ ۴۶
اسلامی مرکز کے فکری حلقے خدا کے فضل سے پورے ملک میں ہیں اور ملک کے باہر بھی قائم ہیں ۔ یہ لوگ اسلامی مرکز کے پروگرام کے تحت دینی اور تعمیری کوشش میں مصروف ہیں مگر اب تک ان کی خبریں " خبر نامہ " میں بہت کم آسکی ہیں۔ ایسے تمام حلقوں سے گزارش ہے کہ وہ " خبر " کی نوعیت کی باتوں کو روانہ کرنے کا اہتمام کریں تاکہ ہر ماہ ان کو خبر نامہ میں شامل کر کے شائع کیا جاسکے ۔
اسلامی مرکز کا فکر خدا کے فضل سے دن بدن پھیل رہا ہے۔ الرسالہ (اردو) الرسالہ (انگریزی) اور دوسرے مرکزی ذرائع کے ساتھ اب وہ " قومی پریس " کے ذریعہ بھی ملک کے وسیع تر حلقہ میں پہنچ رہا ہے۔ ملک کے انگریزی اخبارات میں " خطوط " کے علاوہ مفصل مضامین بھی چھپ رہے ہیں ۔ دو مضمون یہ ہیں :
آرٹیکل مطبوعہ دی ٹیلی گراف ۲۲ جولائی ، 1987 ، آرٹیکل مطبوعہ دی ٹائمس آف انڈیا ۱۵ ستمبر ، 1987۔ ۔ اس نوعیت کے اور بھی کئی مضامین اور خطوط انگریزی اخبارات میں شائع ہوئے ہیں ۔
محمود عبد الشکور شیخ صاحب (دھولیہ) لکھتے ہیں کہ فرقہ وارانہ فسادات کے مسئلہ میں میں آپ کے خیالات سے سو فیصد متفق ہوں ۔ الحمد للہ آپ کے گرانقدر خیالات سے اکثریتی فرقہ کا امن پسند طبقہ متفق ہوتا جارہا ہے۔ اس کا ایک ثبوت ناسک سے شائع ہونے والے مراٹھی روزنامہ " گاؤں کری " کی ۲۴ جون ، 1987 کی اشاعت میں دیکھنے کو ملا۔ مذکورہ اخبار اپنے اداریہ میں لکھتا ہے کہ ..... " مولانا وحید الدین خاں دہلی سے شائع ہونے والے اردو ماہنامہ الرسالہ کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ بمبئی سے شائع ہونے والے ایک روزنامہ میں خط لکھ کر انھوں نے اپنے مولانا پن کا ثبوت دیا ہے۔ اس قسم کے مذہبی رہنما اگر ہر مذہب میں کثیر تعداد میں ہو گئے تو فرقہ وارانہ فسادات ختم ہونے میں بڑی مدد ملے گی۔ مولانا وحید الدین خاں کے خیالات کا سبھی مذہب کے ماننے والوں کو احترام کرنا چاہیے " ... آگے آپ کے خط کا خلاصہ شائع کرنے کے بعد آخر میں مذکورہ اخبار کہتا ہے : " مولانا وحید الدین خاں کے خیالات وسیع تو ہیں ہی اس کے علاوہ وہ عظیم ترین بھی ہیں ۔ اگر اس ملک میں ہر مذہب کے افراد نے امن قائم کرنے کیلئے اعراض کی پالیسی پر عمل کرنے میں پیش قدمی کی تو فرقہ وارانہ فسادات کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا ۔ یہ بات معلوم ہونے کے بعد کہ ایک دوسرے کا سر پھوڑ کر امن قائم نہیں ہوسکتا ، برداشت کر لینے کی شدید ضرورت ہر مذہب کے لوگوں کو سمجھنے کیلئے مولانا کے خیالات بہت ہی قیمتی ہیں "
‹ Previous page Next page › Contents of January 1988 All issues