Al-Risala · November 1988 · page 36

Building bridges with the people of Pakistan

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۸، صفحہ ۳۶

گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ۲۰ اگست ۱۹۸۸ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ اصحاب کا ایک اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک مفصل خطاب کیا جس کا عنوان تھا : عقیدہ آخرت کا عقلی ثبوت۔ قرآنی آیات کی روشنی میں مذکورہ موضوع کی تفصیل بیان کی گئی ۔ اس تقریر کا ٹیپ مرکز میں موجود ہے۔

ساہتیہ اکیڈمی کی طرف سے نئی دہلی میں ایک تین روزہ سمینار ہوا۔ یہ سمینار مولانا ابو الکلام آزاد کے بارہ میں تھا اور اس کا افتتاح ڈاکٹر شنکر دیال شرما (وائس پریزیڈنٹ) نے کیا۔ ۲۱ اگست ۱۹۸۸ کی نشست کا چیرمین صدر اسلامی مرکز کو بنایا گیا تھا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی اور صدارتی تقریر کے تحت اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مذکورہ نشست کا موضوع بحث تھا : مولانا آزاد کی الہیاتی تخلیقیت (Theological creativity) یہ سیمنار رابندر بھون (نئی دہلی) میں ہوا۔

الرساله انگریزی خدا کے فضل سے مغربی ملکوں میں پھیل رہا ہے۔ کچھ لوگ انفرادی طور پر اور کچھ لوگ ایجنسی کے طور پر منگا رہے ہیں۔ حال میں روم (اٹلی) کے ایک ادارہ نے انگریزی الرسالہ کی کاپیاں بطور ایجنسی منگانا شروع کیا ہے۔ الرسالہ کے ہمدردوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے حلقہ تعارف میں لوگوں کو اس طرف زیادہ سے زیادہ متوجہ کریں۔ یا تو ایجنسی لے کر اس کو پھیلائیں یا اپنی طرف سے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کے نام اس کو جاری کروائیں۔

نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کی طرف سے صوفیا (بلغاریہ) میں ایک کلچرل نمائش منعقد کی گئی۔ یہ نمائش ۲۵ جون سے ۲ جولائی ۱۹۸۸ تک جاری رہی ۔ اس نمائش میں دوسری چیزوں کے علاوہ ہندوستان کی چھپی ہوئی منتخب کتابیں بھی رکھی گئیں۔ ان میں اسلامی مرکز کی چار انگریزی کتابیں بھی شامل تھیں۔ ان کے نام یہ ہیں :

God Arises, Mohammad: The Prophet of Revolution, Religion and Science, Tabligh Movement اس کے علاوہ بلغاریہ کی بین اقوامی نمائش میں بھی یہ کتابیں رکھی گئیں جس کی خبر پہلے آچکی ہے۔ صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر ۲۵ جولائی ۱۹۸۸ کو آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے نشر کی گئی

‹ Previous page Next page › Contents of November 1988 All issues

Printed page