مکتبہ الرسالہ
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۲۴
ہو گا جو خود ذات رسالت کے معاملہ میں ہوا۔ یہ خداوند عالم کا فیصلہ ہے ، اور خداوند عالم کے فیصلہ کو کوئی بدلنے والا نہیں۔
ختم نبوت کا لازمی تقاضا حفاظت نبوت ہے ، اور حفاظت نبوت کا لازمی تقاضا حفاظت امت۔ یہ تینوں آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ ختم نبوت اس کے بغیر مکمل نہیں کہ نبوت کا ریکارڈ پوری طرح محفوظ حالت میں موجود رہے۔ اور اس عالم اسباب میں نبوت کا ریکارڈ اسی وقت محفوظ رہ سکتا ہے جب کہ ایک امت مسلسل اس کی پشت پر کھڑی ہوئی ہو۔ یہ صورت حال امت محمدی کی حفاظت کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔ اب امت کو صرف ایک کام کرنا ہے۔ وہ نبوت کی چوکیدار بنی رہے ، جس میں نبوت کی تبلیغ و اشاعت بھی لازمی طور پر شامل ہے۔ اس کے بعد اغیار اور اعداد کے مقابلہ میں اس کی حفاظت کا کام خود خدا کی طرف سے قیامت تک کیا جاتا رہے گا، اس کے لئے امت کو الگ سے اہتمام کرنے کی ضرورت نہیں۔
خاتونِ اسلام اسلامی شریعت میں عورت کا مقام اسلام اور جدید تہذیب کا تقابل از مولانا وحید الدین خاں ( صفحات ۲۹۲ ، قیمت ۳۵ روپیہ )
مکتبہ الرسالہ
سی۔ ۲۹، نظام الدین ویسٹ ، نئی دہلی۔ ۱۳ فون : 611128, 697333
‹ Previous page Next page › Contents of December 1988 All issues