Al-Risala · December 1988 · page 45

مکتبہ الرسالہ

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز ۴۴

گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ایک اجتماع ہوا جس میں تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے ایک مفصل تقریر کی۔ تقریر کا موضوع تھا : موجودہ زمانہ میں اسلام کا احیاء ، مسائل اور امکانات ۔

محمد حسین مقدم صاحب (پیدائش سن ۱۹۵) عرب میں رہتے ہیں۔ وہ کلاٹھ امپورٹر ہیں۔ اپنے کام کے سلسلہ میں انھیں اکثر انگلینڈ، سوئنز رلینڈ ، جرمنی اور دوسرے پوری ملکوں میں جانا ہوتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھ الرسالة انگریزی کے پرچے رکھتے ہیں اور سفر کے دوران جن سنجیدہ لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے ان کو پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ جو لوگ پڑھتے ہیں وہ اچھے تاثر کا اظہار کرتے ہیں ۔

صدر اسلامی مرکز کا ایک درس ۲۰ اگست ۱۹۸۸ کو نئی دہلی میں ہوا تھا۔ اس کا موضوع " عقیدۂ آخرت کا عقلی تجزیہ " تھا ۔ درس کے بعد حاضرین میں سے ایک صاحب کا خط مورخہ ۲۷ اگست ۱۹۸۸ موصول ہوا ہے ۔ اس خط کا ایک حصہ یہ ہے :

I take this opportunity to inform you that your talk on Akhirat had tremendous effect on the audience. Your points have been very well received and appreciated. One of the persons, who attended the meeting for the first time, said that he never expected such deeply explored materials from a theologian. (S. Shafiuddin, M.A.)

جن جاگرن جن کلیان موومنٹ کی آل انڈیا کانفرنس ، ۱۷-۱۸ ستمبر ۱۹۸۸ کو کانچی پورم (مدراس) میں ہوئی ۔ اس میں شرکت کے لیے صدر اسلامی مرکز کے نام دعوت نامہ موصول ہوا تھا ۔ مگر بعض دوسری مصروفیات کی بنا پر موصوف اس میں شرکت نہ کرسکے۔ البتہ تحریک کے ذمہ داروں کے نام مرکز کا انگریزی لٹریچر بذریعہ ڈاک روانہ کر دیا گیا ہے ۔

" گائیڈ لائنز " خدا کے فضل سے جدید طبقہ میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر رہی ہے ۔ اس کا اندازہ کرنے کے لیے یہاں ایک خط کے الفاظ نقل کیے جاتے ہیں ۔ مسٹر ایس پورا ڈ سپرنٹنڈنگ انجینئر (آسام) اپنی فرمائش بھیجتے ہوئے لکھتے ہیں :

‹ Previous page Next page › Contents of December 1988 All issues

Printed page