Al-Risala · December 1988 · page 47

مکتبہ الرسالہ

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۴۷

مزدوروں اور مستریوں کو الالرسالہ کے مضامین پڑھ کر سناتے اور ٹامل زبان میں اس کی تشریح کرتے ۔ وغیرہ ۹۔ ابوالکلام آزاد اور یئٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (حیدر آباد) کے تحت مولانا ابوالکلام آزاد کی صد سالہ برسی منائی گئی ۔ اس کے تحت حیدر آباد میں تین روزہ پروگرام تھا ۔ اس کے لئے دعوت نامہ موصول ہوا ، اور ۱۲ نومبر ۱۹۸۸ کے پروگرام میں صدر اسلامی مرکز کو چیف گیسٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ۔ مگر صدر اسلامی مرکز اپنی بعض مصروفیات کی بنا پر اس میں شریک نہ ہوسکے۔ البتہ متعلقہ موضوع سے متعلق کچھ تحریری مواد کانفرنس کے منتظمین کے نام روانہ کر دیا گیا۔ ۱۰۔ ایک صاحب اپنے خط یکم ستمبر ۱۹۸۸ میں لکھتے ہیں: الرسالہ میری روح کی غذا بن چکا ہے۔ وہ قدم قدم پر میری رہنمائی کرتا ہے ۔ اس طرح میں بہت سے غلط اقدام سے محفوظ رہتا ہوں۔ یہ رسالہ ہی ہے جس نے مجھے اس قابل کیا کہ میں اپنا احتساب خود کر سکوں (ڈاکٹر انور عباس ، امر وہہ )

۱۱۔ ڈاکٹر شکری سری لنکا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے خط مورخہ ۳۰ اگست ۱۹۸۸ میں الرسالہ (انگریزی) کے پیغام اور اس کی زبان و اسلوب کا غیر معمولی اعتراف کرتے ہوئے مرکز کی انگریزی کتابوں کے بارہ میں مزید لکھا ہے: I am also very much pleased to receive your two books *Religion and* *Science* and *God Arises*. You have marshalled all your arguments beautifully and convincingly in justifying the case for Divine revelation and also invalidating the secularist, empirical approach in the understanding of the mysteries of the universe and life. This will no doubt clear the mental confusion in which the contemporary youths are entangled due to the pernicious influence of modern secular civilization. (Dr M.A.M. Shukri)

۱۲ ایک صاحب اپنے خط 11 ستمبر ۱۹۸۸ میں لکھتے ہیں کہ الرسالہ کئی سالوں سے زیر مطالعہ ہے۔ الحمد للہ الرسالہ وقت کی اہم ترین تحریک ہے۔ یہ وہ آواز ہے کہ انشاء اللہ اس آواز سے قلوب مسلم ایسے بیدار ہوں گے جو اسلافِ اسلام کی جلتی جاگتی تصویر ہوں گے ۔ یہ وہ شمع ہے جو ہر اس قلب میں منور رہے گی جس میں ایمان کی چنگاری موجود ہو (محمد ادریس حبان رحیمی، بنگلور )

‹ Previous page Next page › Contents of December 1988 All issues

Printed page