Al-Risala · December 1988 · page 46

مکتبہ الرسالہ

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۸، صفحہ ۴۶

Please rush me one copy of God Arises (In English language) by Maulana Wahiduddin Khan. 4- الرساله مشن کے ذریعہ خدا کے فضل سے ایک نیا ذہن بن رہا ہے جو فرقہ وارانہ فسادات کی جڑ کاٹ رہا ہے۔ ایک مقام کے بارہ میں معلوم ہوا کہ وہاں ایک شرپسند نے خنزیر کاٹ کر اس کا سر مسجد کے اندر ڈال دیا۔ فجر کے وقت چند مسلمان جب اس مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آئے تو انھوں نے خنزیر کا سر دیکھا۔ یہ الرسالہ کے پڑھنے والے لوگ تھے۔ چنانچہ انھوں نے فوراً ہی اس کو بوری میں لپیٹا اور لے جا کر ایک گہرے گڑھے میں ڈال دیا۔ یہ واقعہ جب مشہور ہوا تو بستی کے سربرآوردہ لوگ اس سے بہت خوش ہوئے جو واقعہ عام حالات میں بستی کی بربادی کا سبب بنتا وہ بستی کے اندر مسلمانوں کی اخلاقی عظمت اور ہندو مسلم تعلقات کی بہتری کا سبب بن گیا۔

7۔ مسٹر کے۔ این۔ تیاگی ریڈر میرٹھ کالج۔ میرٹھ اپنے خط ۳ ستمبر ۱۹۸۸ میں لکھتے ہیں : I am a regular reader of your benevolent Journal for over a year now. Its contents are not to the benefit of Muslims alone but to the people of all communities, castes and creed and to the members of any sex. The article 'A Journey' by Maulana Wahiduddin Khan (Al-Risala, Sept. 88) was revealing. The Conference on Communalism and National Integration held in August 1986 at Bombay gave the matured, deep rooted thinking of the Maulana on the vulnerable subject of communalism. At a time when fundamentalists in various communities are bent upon injecting the venom of communalism into the blood of ignorant masses this article and sustained thoughts portraying the real man in the Maulana will go a long way to diffuse the detonator of the communal bomb. I keep the Maulana with great esteem. I have carefully read the book Muhammad - The Prophet of Revolution by the same author. 6- الرسالہ میں جس طرح دعوت پر زور دیا جا رہا ہے، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ قارئین الرسالہ میں عام طور پر دعوت کا طاقت ور جذبہ پیدا ہو رہا ہے۔ لوگ اپنے اپنے حالات کے اعتبار سے مختلف صورتوں میں دعوتی ذمہ داری کو ادا کر رہے ہیں۔ ایک بڑے مقام پر بہت سے بیرونی ماہرین کام کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ وہاں ہمارے ساتھی ان سے رابطہ قائم کر کے الرسالہ انگریزی انھیں پہنچا رہے ہیں۔ احمد شریف صاحب (مسلم) نے حال میں اپنا نیا گھر بنوایا تو تعمیر کے دوران غیر مسلم

‹ Previous page Next page › Contents of December 1988 All issues

Printed page