Al-Risala · February 1988 · page 15

منفی بنیاد

الرسالہ، فروری ۱۹۸۸، صفحہ ۱۵

منفی بنیاد

ہندوؤں کا دانشور طبقہ شدت کے ساتھ محسوس کرتا ہے کہ وہ بحیثیت قوم ایک ناموافق صورت حال سے دوچار ہے ۔ وہ یہ کہ اس کے پاس قومی اتحاد کی کوئی مثبت بنیاد نہیں ۔ ایک ہندو ، ہندو برادری سے تعلق رکھنے سے پہلے ایک مخصوص ذات سے تعلق رکھتا ہے :

A Hindu, generally speaking, belongs to a

ایک مشہور ہندو دانشور مسٹر گری لال جین نے اپنے مفصل مضمون میں لکھا ہے کہ ہندو قومیت کی دو قسمیں ہیں، منفی اور مثبت۔ منفی ہندو قومیت درجات کے فرق کے ساتھ محض مسلم مخالف جذبہ پر قائم ہے ۔ مثبت ہندو قومیت کا تعلق ایک ہندو تشخص کے لیے اپیل کرنے پر ہے ۔ مگر چوں کہ یہ تشخص ہندوؤں کے درمیان داخلی یکسانیت نہ ہونے کی وجہ سے غیر واقعی ہے اس لیے مثبت ہندو قومیت وجود میں آنے کے قابل نہیں ۔ اس طرح جو چیز ممکن ہے وہ مطلوب نہیں اور جو چیز مطلوب ہے وہ ممکن نہیں :

There are two types of Hindu communalism : negative and positive. Negative The Times of India, New Delhi, July 4, 1987 اکثریتی فرقہ کی فرقہ پرستی کا حل مسلمانوں نے اب تک ناکام طور پر صرف جوابی کارروائیوں میں تلاش کیا ہے۔ مگر مذکورہ بالا تجزیہ یہ بتاتا ہے کہ اس کا بہترین حل اس کے برعکس طریق عمل میں ہے نہ یہ کہ ہر قسم کی جوابی کارروائی سے مکمل پرہیز کیا جائے، حتی کہ جائز جوابی کارروائی سے بھی۔ اس طریق عمل کے لیے بلاشبہ صبر درکار ہے۔ لیکن اگر مسلمان اس صبر کا ثبوت دے سکیں تو وہ دیکھیں گے کہ اکثریتی فرقہ کا اتحاد پے زمین ہو کر ختم ہو گیا ہے ، اور اسی کے ساتھ اس کی اکثریت کا افسانہ بھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1988 All issues

Printed page