H.G. Wells, The Outline of History (1920).
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۹، صفحہ ۱۶
ایک مثال
انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (۱۹۸۴ء) میں انسانی حقوق (Human Rights) پر ایک مفصل مقالہ ہے۔ اس کے پہلے پیراگراف میں بتایا گیا ہے کہ حقوق انسانی کا تصور اگر چہ قدیم زمانے سے شاعروں، فلسفیوں اور سیاست دانوں کے یہاں پایا جاتا رہا ہے۔ مگر عملی صورت میں وہ صرف اٹھارویں صدی کے آخر میں امریکی اور فرانسیسی انقلاب کے بعد ظہور میں آیا۔ (8/1183)
ایک شخص اگر صرف اس مقالہ کو پڑھے، اس سے زیادہ واقفیت حاصل کرنے کا موقع اس کو نہ مل سکے تو وہ اس موضوع کے بارے میں سخت ترین غلط فہمی کا شکار رہے گا۔ کیوں کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ حقوق انسانی کا انقلاب ، مغربی تہذیب کے ظہور سے ہزار سال پہلے ، عرب میں اپنی کامل ترین صورت میں واقعہ بن چکا تھا۔ مغربی ملکوں میں حقوق انسانی کی بحالی خود اسی اسلامی انقلاب کا نتیجہ اور اس کے زیر اثر پیدا ہونے والا واقعہ ہے ۔
خود مغربی علما میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کھلے طور پر اس واقعہ کا اعتراف کیا ہے۔ مثلاً مشہور انگریز مصنف ایچ جی ویلز (۱۹۴۶-۱۸۶۶) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ حجۃ الوداع کا ذکر کرتے ہوئے کھلے لفظوں میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ انسانی برابری اور انسانی اخوت کا وعظ اگر چہ یسوع مسیح کے یہاں بھی پایا جاتا ہے۔ مگر ان بنیادوں پر تاریخ میں پہلی بار جس شخصیت نے واقعی معنوں میں ایک عملی معاشرہ قائم کیا ، وہ صرف عرب پیغمبر محمد تھے :
H.G. Wells, The Outline of History (1920).
‹ Previous page Next page › Contents of March 1989 All issues