وہ پہنچا پرچم اسلام پھر ارض سمرنا میں
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۹، صفحہ ۳۷
موجودہ زمانہ میں تمام مسلم ممالک کا یہ حال ہے کہ وہاں کا حکمران طبقہ ایک یا دوسری مغربی طاقت کا ایجنٹ بنا ہوا ہے۔ ان مسلم حکمرانوں سے لڑ کر جب تک ان کا خاتمہ نہ کیا جائے، اسلام کو قائم اور غالب نہیں کیا جاسکتا۔
میں نے کہا کہ یہ مسئلہ اسلام کا نہیں، بلکہ آپ کی مفروضہ تفسیر اسلام کا ہے۔ آپ لوگوں نے خود ساختہ تفسیر کی بنا پر یہ سمجھ لیا ہے کہ اسلامی دعوت کا اصل کام اسلام کو ایک قانونی نظام کی حیثیت سے نافذ کرنا ہے، اور چوں کہ موجودہ زمانہ کے مسلم حکمران اس قسم کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، اس لئے پہلا کام یہ ہے کہ ان سے لڑ کر نفاذ اسلام کی راہ ہموار کی جائے۔
میں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ میں حکومت پیش کی گئی مگر آپ نے اس کو قبول نہیں فرمایا۔ اگر اصل مقصد اقتدار ہوتا تو آپ فوراً اس کو قبول کرلیتے اور اس کے بعد ٹو ٹنڈے کے زور پر اسلامی قانون نافذ فرماتے، جیسا کہ موجودہ زمانہ کے بعض نام نہاد مجاہدین اسلام کرنا چاہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلامی دعوت کا نشانہ اصلاح قلب ہے نہ کہ اصلاح سیاست۔ سیاست کی اصلاح بطور نتیجہ پیدا ہوتی ہے نہ کہ وہی دعوت کا اصل نشانہ ہے۔
مزید میں نے کہا کہ قرآن میں ایک طرف کہا گیا ہے کہ تعالو الی کلمہ سواءء بیننا وَبَيْنَكُمْ اور دوسری طرف ارشاد ہوا ہے کہ ولا ينا زنك في الأمر وادع الى ربك اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی دعوت کی حکمت یہ ہے کہ اس کو کلمہ سوا سے شروع کیا جائے نہ کہ کلمہ نزاع سے۔ موجودہ زمانہ کے مدعیان دعوت نے اپنا کام کلمہ نزاع سے شروع کیا۔ یہی وجہ ہے کہ بے شمار بر بادی کے باوجود انھیں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
ڈاکٹر میاں محمد سعید (حال مقیم واشنگٹن) نے 1962 کا ایک واقعہ بتایا۔ اس وقت وہ لندن میں تھے ۔ لندن یونیورسٹی میں ان کی ملاقات ڈاکٹر پدما سرا سے ہوئی۔ وہ ایک ہندوستانی خاتون تھیں، جو اس وقت لندن یونیورسٹی میں تھیں۔ گفتگو کے دوران ڈاکٹر پدما سرا نے ایک واقعہ بتایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بنارس اور لکھنؤ کے درمیان سفر کررہی تھیں۔ ان کے ڈبے میں لکھنؤ کی ایک مسلمان عورت بھی تھی جو ایک سیٹ پر اپنی گٹھری رکھے ہوئے بیٹھی تھی۔ اس کے میلے کپڑے بتا رہے تھے کہ وہ کسی معمولی گھر کی ہے۔ غالباً وہ سبزی فروش گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔ اس دوران میں وہ ایک بار ہاتھ دھو گئی۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1989 All issues