Al-Risala · March 1989 · page 36

وہ پہنچا پرچم اسلام پھر ارض سمرنا میں

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۹، صفحہ ۳۶

اس میں افغان نوجوانوں کی تصویریں تھیں۔ ایک تصویر میں کچھ افغانی نوجوان ایک تختی لٹکائے ہوئے تھے جس پر انگرایزی میں لکھا ہوا تھا ۔ قرآن زندہ باد (Long live Quran)

خدا کو عرب میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے ڈھائی ہزار سالہ منصوبہ بنانا پڑا۔ مگر موجودہ مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ ان کے تمام اصاغر واکابر ڈھائی دن سے بھی کم عرصہ میں اسلامی حکومت کا قلعہ کھڑا کرنے کا کارنامہ انجام دے رہے ہیں۔

میں اکثر سوچتا ہوں کہ موجودہ مسلمان سیاست کے معاملہ میں اس قدر مضحکہ خیز حد تک جذباتی کیوں ہیں۔ اس کی وجہ میری سمجھ میں یہ آتی ہے کہ موجودہ لیڈروں نے تقریبا بلا استثناء یہ کیا کہ مسلمانوں کو دوبارہ اٹھانے کے لئے ایک یا دوسری شکل میں سیاسی لوریاں سنائیں۔ اس کے نتیجہ میں مسلمانوں کی حساسیت سیاست کے معاملہ میں ضرورت سے زیادہ جاگ اٹھی۔ ۱۹۱۲ء میں جب مصطفی کمال اتاترک یونانی فوجیوں کو سپ پا کر کے وقتی طور پر سرنا میں داخل ہو گئے تو برصغیر ہند میں "سمرنا بہار آگئی۔ اشعار اور مضامین اور تقریروں کا ایک طوفان برپا ہو گیا۔ اس کا خلاصہ ایک شعر میں یہ ہے:

وہ پہنچا پرچم اسلام پھر ارض سمرنا میں

مگر سمرنا کی فتح کو فتح اسلام سمجھنا جتنا بے معنی تھا، افغانستان سے روسی فوجوں کی واپسی کو فتح اسلام سمجھنا بھی اتنا ہی بے بنیاد ہے۔ مگر اقتدار کے لئے مسلمانوں کی جوش تمنا اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ وہ ہر لکڑی پر فتح اسلام کا جھنڈا باندھ دینا چاہتے ہیں، خواہ اگلے لمحہ حالات کا طوفان اس جھنڈے کو گر کر گہری خندق میں کیوں نہ ڈال دے۔

ایک صاحب سے موجودہ زمانہ میں مختلف قوموں کے باہمی جھگڑوں کا ذکر ہوا۔ میں نے کہا کہ یہ جھگڑے زیادہ تر سیاسی جھگڑے کے نتیجہ میں پیدا ہوئے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیانی "پختون" علاقہ کے لئے جھگڑا۔ ایران اور عراق کے درمیان شط العرب کے لئے جھگڑا۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کے لئے جھگڑا۔ وغیرہ۔ کوئی قوم اس کے لئے تیار نہیں ہے کہ اس کو بروقت جو کچھ حاصل ہے اس پر قانع ہو کر اپنی تعمیر کا کام کرے۔ ہر قوم اس چیز کے لئے لڑ رہی ہے جو اس کو حاصل نہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ غیر حاصل شدہ کے پیچھے دوڑنے میں حاصل شدہ بھی برباد ہو رہا ہے۔ ایک صاحب اخوانی مزاج کے تھے۔ انھوں نے انقلابی اسلام والی باتیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 1989 All issues

Printed page