اطلاع
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۹، صفحہ ۴۴
تھے ۔ میں فوراً اُن سے ملا اور کہا کہ کل مجھے روم جانا ہے ، اس لئے آج میرا وہاں پہنچنا ضروری ہے۔ اگر آپ اس جہاز سے ہمیں بھیج دیں تو آپ کی بڑی عنایت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اچھا ، میں تھوڑی دیر میں بتاتا ہوں۔ یہ کہہ کر وہ اپنے آفس میں چلے گئے۔ چند منٹ بعد ایک کلرک آیا۔ اس نے ہم دونوں آدمیوں کا ٹکٹ اور پاسپورٹ مانگا۔ تھوڑی دیر کے بعد مذکورہ کلرک دوبارہ آیا اور ٹکٹ اور پاسپورٹ کے ساتھ ہمارا ایور ڈنگ کارڈ بھی ہمارے حوالے کر دیا۔
انڈین ایئر لائنز کے منیجر جنھوں نے بالکل آخر وقت میں ہمارا یہ کام کیا ان کا نام مسٹر اودے کمار شرما تھا۔ اس کے بعد جب میں ہوائی جہاز میں داخل ہو کر اپنی سیٹ پر بیٹھا تو میرا دل کہہ رہا تھا ۔ اگر آدمی اپنے کیس کو جینوئن کیس ثابت کر سکے تو ہر شخص اس کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے ، خواہ اس کے نام اودے کمار شرما ہو یا محمد اسلام الدین۔
اطلاع
ماہ فروری میں انگریزی الرسالہ کے بارہ میں اعلان کیا گیا تھا کہ مسلسل خسارہ کی وجہ سے اس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب قارئین کے اصرار اور خواہش کی بنا پر فوری طور پر اس کو بند کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے ، تاہم انگریزی الرسالہ کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے اہلِ خیر حضرات کا کافی تعاون درکار ہے تاکہ خسارہ کی تلافی کر کے اس کو جاری رکھا جاسکے ۔ امید ہے کہ اہلِ خیر حضرات اس دعوتی کام میں فیاضانہ تعاون فرمائیں گے ۔
صدر اسلامی مرکز
‹ Previous page Next page › Contents of March 1989 All issues